Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • کلمات صدارت

    بموقع اسلام کا عائلی نظام کا نفرنس بتاریخ ۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۳ء
    زیر اہتمام اسلامک انفارمیشن سینٹر کرلا ممبئی ،بمقام جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ ممبئی ۔
    الحمد للّٰه رب العالمين، والصلاة والسلام على محمد سيد الانبيائوالمرسلين، وعلي آله وصحبه أجمعين، وعلي جميع من تبعهم باحسان الي يوم الدين ،وبعد!
    علماء کرام ،ارکان اسلامک انفارمیشن سینٹر ،ذمہ داران جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ بائیکلہ ممبئی اور دیگر محترم سامعین! آج کی یہ کانفرنس جس کا عنوان ہے :’’اسلام کا عائلی نظام‘‘ یہ موضوع بڑاحساس اور تمام مسلمانوں کی بڑی اہم ضرورت ہے ، بڑی کامیابی کے ساتھ صبح سے پروگرام چل رہا ہے ،یہ آخری نشست ہے ، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں ، مجھے اپنے موضوع ’’مسلم پرسنل لاء اور سماج پر اس کے اثرات‘‘ پر خطاب بھی کرنا ہے اور کلمات صدارت کے حوالے سے کچھ باتیں عرض کرنا ہے ،وقت محدود ہے ، میرا گلا بھی حد درجہ متأثر ہے ،دونوں کاموں کو انجام دینا میرے لیے بڑی آزمائش ہے ، اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب بنائے ۔آمین
    جفائے یار کی لذت کو غیر کیا جانے
    یہ کیا ستم کہ چنا مجھ کو امتحاں کے لیے
    محترم سامعین ! سب سے پہلے میں اسلامک انفارمشین سینٹر اور مجلس انتظامی جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ان دونوں اداروں کے باہم اشتراک و تعاون کے نتیجے میں یہ کانفرنس منعقد ہوئی، پورے پروگرام میں تمام سامعین ہمہ تن گوش رہے ، جامع مسجد کی بالائی منزل پر بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک پروگرام ہیں ، یقینایہ کانفرنس اپنے علمی و دعوتی مقصد میں بہت کامیاب ہے ، اس کی کامیابی کے سلسلہ میں میری طرف سے خاص طور پر اسلامک انفارمیشن سینٹر کے سینئر عالم عزیز گرامی مولانا کفایت اللہ سنابلی تبریک و تشجیع کے مستحق ہیں ، جن کے علمی و دعوتی ذوق نے کانفرنس کے پورے پروگرام کو رنگ و نور عطا کیا ہے ، عزیز م ہیں تو مشت خاک مگر علمی و تحقیقی اعتبار سے اس نوعمری میں کوہ گراں کا مقام رکھتے ہیں ۔
    {ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاء ُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ}
    اس کانفرنس کا موضوع خالص مثبت ہے ، اس کا مقصد یونیفارم سول کوڈ کے حکومت کی مخالفت نہیں ، بلکہ اسلام کے عائلی نظام کی تفہیم وتشریح ہے ، تاکہ حکومت کو معلوم ہوجائے کہ قرآن وحدیث اور فقہ اسلامی کی روشنی میں مسلم پرسنل لاء کیا ہے ،جس کے تحفظ کی ضمانت دستور ہند میں موجود ہے ، اس اعتبار سے ہندوستان کی تمام اقلیات کو یکساں سول کوڈ سے اختلاف کا دستوری وقانونی حق ہے ، اس لیے کہ ہمارے ملک کا دستور سیکولر اور جمہوری ہے ، لہٰذا یہ اختلاف دستوری طور پر حکومت کی مخالفت یا اس سے بغاوت نہیں ہے ۔
    اس کانفرنس میں اسلام کے عائلی نظام کے تعلق سے تیرہ اہم موضوعات شامل ہیں ، اس پروگرام کی کامیابی کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ تمام مدعو علماء شریک ہوئے ، اپنے اپنے متعین و محدود وقت میں تمام علماء کے خطابات موضوع کے مطابق مختصر وجامع رہے ، بعض خطباء نے تمہید کچھ طویل کردی، جس کی وجہ سے ان کے موضوعات تشنہ رہے گئے ، مگر اسلامک انفارمیشن سینٹر نے کانفرنس سے پہلے ہی تمام علماء کے مقالات طلب کرلیے تھے، جن کو کتابی شکل میں شائع کرنے کا پروگرام ہے ، اگر اس مجموعہ مقالات کی اشاعت ہوجائے گی تو اس سے تمام اصحاب علم مستفید ہوں گے ، ان شاء اللہ
    خطاب صدارت کے آخر میں مدیر اسلامک سینٹر ممبئی کو دومشورے دینا چاہتا ہوں ،امید کہ وہ ان پر ضرور توجہ دیں گے۔
    اول: اس کانفرنس کا جو موضوع ہے :’’اسلام کا عائی نظام‘‘ اس کی تکمیل کا تقاضا ہے کہ بعنوان :رضاعت کے احکام ومسائل‘‘ ایک مقالہ مجموعۂ مقالات میں ضرور شامل کردیا جائے ، تاکہ اس مجموعہ کی افادیت کامل و جامع ہوجائے ، دراصل مسئلہ رضاعت بھی عائلی نظام کا اہم حصہ ہے ۔
    دوم: آئندہ جب بھی کسی موضوع پر کوئی کانفرنس کی جائے ، تو اس کی ہر نشست کے بعد نصف گھنٹہ کا وقفہ سوال و جواب ضرور رکھا جائے ، تاکہ بعض باذوق سامعین کے شبہات کا ازالہ ہو سکے ، اس سے کانفرنس کی افادیت بڑھ جائے گی ۔
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کانفرنس کو عوام وخواص کے لیے مفید بنائے اور اس سلسلہ میں تمام معاونین کو اجر عظیم سے نوازے ۔ آمین
    دعا گو : ابوالعاص وحیدی
    العصیب
    ۲۸؍۱۰؍۲۰۲۳ء
    ٭٭٭

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings