رشید سمیع سلفی
-
شرعی دلائل اور باطل کی تلون مزاجی
اسلام کی علمی تاریخ میں دلائل کے مزاج کو فروغ منہج سلف سے حاصل ہوا ہے،اس طرز فکر نے ایک ایسا شعوری ماحول پیدا کیا کہ ہر کہ و مہ کی زبان پر’’امر ابي يتبع ام امر رسول اللّٰه‘‘’’میرے والد کی بات قابلِ اتباع ہے یا اللہ کے رسولﷺکی بات قابلِ عمل ہے‘‘،ایک پورا سلسلہ …
Continue reading “شرعی دلائل اور باطل کی تلون مزاجی”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
ماہِ رمضاں اور احتسابِ نفس
رمضان اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے،آخری عشرہ کے پرکیف لمحے محو سفر ہیں،رمضان مع عبادات تقویٰ کا کامل نصاب ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:{ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَي الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرۃ:۱۸۳) ’’رمضان کے روزے اس لیے فرض کئے گئے ہیں تاکہ تم متقی بن جاؤ‘‘۔ متقی بننا …
Continue reading “ماہِ رمضاں اور احتسابِ نفس”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
زکوٰۃ :عبادت سے ’’مال غنیمت ‘‘ تک
اسلام ایک عظیم اور انقلابی دین ہے،اس کی تعلیمات سماج و معاشرے میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،غور کریں کہ نماز بظاہر چند اعمال و افعال کا مجموعہ ہے لیکن اس کو پابندی اور خشوع سے ادا کرنے والا گناہ ومعصیت کی دنیا سے بیزار ہوجاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:’’ان الصلاة …
Continue reading “زکوٰۃ :عبادت سے ’’مال غنیمت ‘‘ تک”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
روشنی لائی ہے منزل سے بہت دور مجھے
دنیا ترقی کے اوجِ بلند پر پہنچ چکی ہے،ستاروں پر کمندیں ڈال رہی ہے،زمین سے خزانے نکال رہی ہے،سمندر کی اتھاہ گہرائیوں میں اتر رہی ہے،فطرت کے رازہائے سربستہ کو بے نقاب کررہی ہے،سورج کی شعاعوں کو گرفتار کررہی ہے،خلا میں اسٹیشن بنارہی ہے،فلک بوس عمارتیں بنارہی ہے،سچ کہوں تو جدید ترقیات نے دنیا کا …
Continue reading “روشنی لائی ہے منزل سے بہت دور مجھے”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
سماجی ہم آہنگی میں احترام انسانیت کا کردار
یہ مضمون ایک تقریری مسابقہ میں پیش کرنے کے لیے صاحب ِتحریر نے لکھا تھا جسے آپ قارئین کی خدمت میں من و عن پیش کیا جارہاہے ۔ادارہ حامداً و مصلیاً اما بعد ! اعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم، بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ {اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ} …
Continue reading “سماجی ہم آہنگی میں احترام انسانیت کا کردار”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
اسلام کا عائلی نظام کانفرنس
انسان زندگی گزارنے کے لیے اپنے وجود کے فوراً بعد فطری طور پر جس ادارے سے جڑتا ہے وہ ادارہ ’’خاندان‘‘ کہلاتا ہے،یہیںسے انسان کی جسمانی، روحانی، اخلاقی اور فکری پرورش کی ابتدا ہوتی ہے،اس ادارے میں معاشرت،تعلقات اور برتاؤ کے طور طریقوں کو عائلی نظام زندگی کہا جاتا ہے،عائلی زندگی ہی انسانی شخصیت کا …
Continue reading “اسلام کا عائلی نظام کانفرنس”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
نکاح اور تعدد ازدواج
اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں مردوعورت کی شکل میں پیدا کیا ہے،جہاں بھی نظر ڈالئے مرد اور عورت کی پیدائش ایک خاص تناسب کے ساتھ جاری وساری ہے،دونوں کے اندر ایک دوسرے کے لیے تقاضے اور مطالبے ودیعت کردیے گئے ہیں،اس ضرورت کی تکمیل کے لیے دونوں ایک دوسرے کے محتاج ہیں،اللہ تعالیٰ …
Continue reading “نکاح اور تعدد ازدواج”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
کس دن نہ تہمتوں کو تراشا کئے عدو (علماء سے نفرت کرنے والے گروہ کے نام )
سوشل میڈیا کے دور میں علماء کی مٹی جس طرح پلید ہوئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی،جو شخص ایک عدد موبائل اور انٹرنیٹ ڈاٹا کی استطاعت رکھتا ہے وہ علماء پر تنقید کرنا اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے،ادھر چند سالوں سے علماء کرام کو بدتمیزی، الزام تراشی،طعنہ،تحقیر،تذلیل اورانگشت نمائی کامسلسل مشق ستم …
Continue reading “کس دن نہ تہمتوں کو تراشا کئے عدو (علماء سے نفرت کرنے والے گروہ کے نام )”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
قرآن کی دعوتی تسخیر اور مغرب کی پریشانی
چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی کی آویزش ابتدائے آفرینش سے جاری ہے،حق و باطل کے درمیان کشمکش کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے،اسلام کے تئیں بغض و نفرت کا لاوا بُری طرح پک رہا ہے،اس بغض وعداوت کا اظہار مختلف صورتوں میں کیا جاتا ہے،کبھی محمدرسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے،کبھی …
Continue reading “قرآن کی دعوتی تسخیر اور مغرب کی پریشانی”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
فکر و عمل میں تشیع کی دراندازی
امت مسلمہ کے لیے ایک ٹریجڈی یہ ہے کہ جب باطل ہمارے دینی شعور میں دراندازی نہیں کرسکا تو اس نے ہمارے لاشعور کے لیے ایسی دامِ ہمرنگِ زمین بچھائی کہ اچھے بھلے اس دام میں گرفتار ہوگئے،نادانستہ طور پر امت اس طرح متاثر ہوئی کہ شر خیر اور شقاوت سعادت بن کر رہ گئی،گہرے …
Continue reading “فکر و عمل میں تشیع کی دراندازی”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
حج عبادت سے سیاحت تک
حج اسلام کا عظیم رکن اور غیرمعمولی عمل ہے۔فضیلت،ثواب،نیکی سے قطعِ نظر یہ ایک تاثیر،تحریک، انقلاب اور تبدیلی کا نسخۂ کیمیا ہے،اگرانسان اخلاص و للہیت کے جذبے سے سرشار ہوکر آگے بڑھے تو اس عمل کے اثرات انسانی زندگی پر ضرور پڑیں گے،غور کیجیے اِس عبادت کے لیے اُس دیار مقدس پر قدم رنجہ ہونا …
Continue reading “حج عبادت سے سیاحت تک”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
چندے کا سہارا کب تک؟
رمضان کے اختتام کے بعد مدارس ایک بار پھر اخراجات سے بے پروا ہوکر لمبی نیند سوجاتے ہیں،ایک مہینے کی سر توڑ محنت پورے سال کے لیے آرام مہیا کردیتی ہے،تعلیم کی مشنری بدستور چل پڑتی ہے،سفارتی محنت سے کشید کیے گئے وسائل سے واجبات کو پورا کیا جاتا ہے،بقایا جات کو نمٹایا جاتا ہے،باقی …
Continue reading “چندے کا سہارا کب تک؟”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
اللّٰہ کا رمضان اور بندوں کا رمضان
اپریل کا شمارہ آپ کے دست مبارک میں ہوگا اور آپ ماہ رمضان کے خوبصورت اور نشاط انگیز لمحوں سے لطف اندوز ہورہے ہونگے،آپ ہونگے اور رمضان ہوگا،لمحہ بہ لمحہ چڑھتا فضائل کا دریا ہوگا،رفتہ رفتہ امڈتی سرور کی موجیں ہونگیں،بل کھاتی رنگ ونور کی لہریں ہونگیں،رمضان تک پہنچنے کا مطلب نصیبہ ایک بار پھر …
Continue reading “اللّٰہ کا رمضان اور بندوں کا رمضان”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
تو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کرگیا
جسم و بدن کے ساتھ روح،اخلاق،سوچ اور عمل کا پاکیزہ ہونا بھی ضروری ہے،اسلام نے ظاہری نفاست سے زیادہ قلب وروح کی طہارت پر زور دیا ہے،اگر انسان کا باطن نفاست وطہارت سے معمور ہوجائے تو جسم و بدن بھی اس کے تابع ہوجائیں گے،انسان کی باطنی حالت پر گناہوں کا میل تہ در تہ …
Continue reading “تو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کرگیا”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
نفاق کی مسموم آب و ہوا اور ہمارا معاشرہ
نفاق ایک مرض ہے،ایک مہلک کینسر ہے،دین واخلاق کے لیے زہر ہلاہل ہے،نفاق کو علماء نے دو خانوں میں تقسیم کیا ہے،ایک نفاق اعتقادی ہے اور دوسرا نفاق عملی ہے،وہ گناہ جو عقیدہ ومنہج سے تعلق رکھتے ہیں اس سے انسان نفاق اعتقادی کا مرتکب ہوتا ہے،اس کا ارتکاب کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج …
Continue reading “نفاق کی مسموم آب و ہوا اور ہمارا معاشرہ”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
تنقید موجودہ دور میں فن سے زیادہ فیشن بن چکا ہے،ایک غیر ذمے دارانہ عمل اور غیر معتدل طبعیتوں کا مشق ستم بن گیا ہے،اس میں شک نہیں کہ صالح تنقید سے قوموں میں زندگی کو تحریک ملتی ہے،انسانی قافلہ صحیح سمت میں سفر کرتا ہے،صالح قدریں پروان چڑھتی ہیں،روایات کی پاسداری کا جذبہ تنومند …
Continue reading “عقل کو تنقید سے فرصت نہیں”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
وقت فرصت ہے کہاں،کام ابھی باقی ہے
قارئین کرام! مجلہ آپ کے ہاتھوں میں پہنچنے تک بچوں کی چھٹیوں کا دور شروع ہوچکا ہوگا،اس لیے تعطیل کے بارے میں چند باتیں گوش گزار کی جاتی ہیں،در اصل چھٹی اور تعطیل ہمارے معمول کی زندگی کا حصہ ہیں،تعطیل سے تازگی اور بشاشت آتی ہے،تکان کی جگہ ایک نیا جوش اور ولولہ عود کرآتا …
Continue reading “وقت فرصت ہے کہاں،کام ابھی باقی ہے”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
یہ مدرسہ ہے ترا میکدہ نہیں ساقی
مدارس کی عظمت،اہمیت اور کارناموں کا معاملہ اس قدر عیاں اور بیاں ہے کہ اس پر مزید خامہ فرسائی تحصیل لا حاصل ہے،مدارس کی ایک شاندار تاریخ ہے جو اسلام کے ساڑھے چودہ سو سالہ فکری سرمایہ کی حفاظت وصیانت،تصادم اورکشمکش،نشر واشاعت کی ولولہ انگیز داستان ہے،ایک ایسے وقت میں جبکہ اسلامی فکر و منہج …
Continue reading “یہ مدرسہ ہے ترا میکدہ نہیں ساقی”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
اہانت رسولﷺ کے موجودہ زہر کا تریاق
شانِ رسالت میں گستاخی اس خطرناک عناد اور نفرت کا شاخسانہ ہے جو نبی اور ان کے لائے ہوئے دین سے اسلام دشمنوں کو ہوتی ہے،بظاہر نارمل نظر آنے والے انسانوں کے اندر بھی نفرت کا آتش فشاں بھڑک رہا ہوتا ہے جو موقع پاکر بہہ پڑتا ہے،ادھر چند سالوں میں کفر کے گماشتوں کے …
Continue reading “اہانت رسولﷺ کے موجودہ زہر کا تریاق”
مزید مطالعہ ۔۔۔ -
ہندوستانی فارغین پر مدنیوں کی کرم فرمائی
بلاشبہ مدنی ہونا ایک شرف کی بات ہے،ایک معیار اور اعتبار ہے جو اس لاحقے سے جڑا ہوا ہے،مدینہ کا لفظ دلوں میں جذبۂ تقدس کو مہمیز کرتا ہے،اس بنیاد پر لوگ عزت دیتے ہیں،احترام کرتے ہیں،ایسا نہیں ہے کہ کتب احادیث میں اس پر فضائل ومناقب کا کوئی باب قائم کیا گیا ہے،جس طرح …
Continue reading “ہندوستانی فارغین پر مدنیوں کی کرم فرمائی”
مزید مطالعہ ۔۔۔