Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتابوں کا تعارفی سلسلہ قسط :(۹)

    الاستقامة“کاتعارف پیش خدمت ہے۔
    کتاب کا صحیح نام
    ابن عبد الھادی ،ابن رشیق اور ابن رجب نے اس کتاب کانام “الاستقامة” ذکر کیاہے ۔(العقود الدرّية ص45، أسماء مؤلفات ابن تيمية لابن رشيّق (ضمن الجامع لسيرة ابن تيمية) صـ 232، وذيل طبقات الحنابلة (4/ 521)
    بعض لوگوں نے “منهاج الاستقامة” ذکر کیاہے۔(أعيان العصر وأعوان النصر (1/ 240)
    علامہ عبدا لرحمان السعدی نے اس کتاب کانام “قواعد الاستقامة” ذکر کیاہے ۔( طريق الوصول إلى العلم المأمول لسعدي صـ 4.)
    صحیح جو نام معلوم ہوتاہے وہ “الاستقامة” ہے کیونکہ یہ نام شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے خاص ترین تلامذہ نے بھی ذکر کیاہے۔
    کتاب کی اہمیت علماء کی نظرمیں
    ابن عبد الھادی اس کتاب کے حوالہ سے کہتے ہیں “وهو من أجل الكتب وأكثرها نفعاً.“(العقود الدريّة صـ 23 .)
    “یہ بہت ہی نفع بخش اور بڑی ہی عظیم کتابوں میں سے ہے ۔
    عبد الرحمان السعدی رحمہ اللہ کہتے ہیں “طالماً بحثنا عنه لتحصيله من مظانه، فلم يتيسر، لكثرة فوائده“۔(طريق الوصول صـ 4)
    کتاب کا موضوع
    اس کتاب کا اصل موضوع اہم قواعد کے ذریعہ سے صوفیت او ران کے باطل آراء پر رد ہے ۔اسی طر ح رسالہ قشیریہ میں موجود آراء پر بھی رد ہے ۔(نتائج البحوث وخواتيم الكتب:2/ 269 )
    تاریخ تالیف
    مصر کے قید خانہ میں رہتے ہوئے انہوں نے یہ کتاب تالیف کی ہے۔اسی قیدخانہ میں انہوں نے کئ ایک کتابیں اور بھی تالیف کی ہے ۔(ذيل طبقات الحنابلة لابن رجب 2/403 .) شیخ الاسلام مصر کے قید خانہ میں سنہ 705ھ سے709ھ کے درمیان میں تھے ۔گویاکہ یہ کتاب انہیں دونوں سنین کے بیچ تالیف کی گئ ہے۔(انظر: مقدمة د. محمد رشاد سالم لكتاب الاستقامة 1/4، 5، ومقدمة الشيخ بكر أبي زيد لكتاب الجامع لسيرة ابن تيمية صـ ۔۔۔)
    فوائد علمیہ
    1-سنت اور بدعت کے سلسلہ میں قاعدہ یہ ہیکہ ہر وہ کام بدعت ہےجس کے کرنے کا حکم نہ تو اللہ نے دیا ہے اورنہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیاہے ۔( الاستقامة 1/5 )
    2-سنت اور بدعت کے درمیان تفریق ضروری ہے ،سنت وہ ہے جس کا حکم رسول اکرم نے دیا ہو اور بدعت وہ ہے جسے دین نے مشروع نہ قرار دیا ہو۔( الاستقامة 1/ 13)
    3-دین کا ہر علم صرف قرآن سے حاصل کرنے پر اکتفا کرنا گمراہی ہے۔( الاستقامة1 /21)
    4-اوامر الہی کو ترک کرنے کے سبب فتنہ پیداہوتا ہے۔(الاستقامة 1/39)
    5-بدعت تفرقہ کا باعث ہے اور سنت اجتماعیت کا باعث ہے۔( الاستقامة1/42)
    6-امام احمد کے اصحاب اللہ رب العالمین کی وہ صفات جن کاتعلق حرکت سے ہے ،جیسے المجئ والإتيان والنزول والهبوط والدنو والتدلى وغیرہ ،کی تاویل نہیں کرتے ہیں ،جیسے یہ لوگ دوسرےاو ربھی صفات کی تاویل سلف کی پیروی میں نہیں کرتے ہیں  ۔( الاستقامة 1/ 76 )
    7-جن صحابہ کا ایمان معروف تھا ،آپ نے ان سے کبھی بھی یہ نہیں پوچھا این اللہ ،ہاں جن کے ایمان میں شک تھا ان سے آپ نے یہ پوچھا کہ اللہ کہاںہےجیسے جاریہ کاواقعہ۔( الاستقامة1/192)
    8-جنوں میں بعض مؤمن ہیں او ربعض کافر ہیں جیسا کہ قرآن اس کی وضاحت کرتاہے ۔(الاستقامة1/ 197)
    9 مشروع ذکر واذکا رمیں آواز کا بلند کرنا جائز نہیں ہے ،سوائے ان ذکر واذکا ر کے جو بلند آواز سے ثابت ہوں ،جیسے اذان اور حج میں تلبیہ وغیرہ ۔( الاستقامة 1/ 322)
    10-اگر امر بالمعروف اصلاح سے زیادہ فساد کو مستلزم ہو تو پھر امر بالمعروف مشروع بھی نہیں ہے ۔ائمہ سلف نے فتنہ کے زمانہ میں قتال کو ناپسند کیاہے ،اہل اہواء فتنوں کے زمانہ میں قتال کو امر بالمعروف والنھی عن المنکر سے تعبیر کرتے ہیں۔( الاستقامة 1/330)
    11-توحید کی سلامتی کے ساتھ گناہوں کا ارتکاب کرنے والا اس سے بہتر ہے جس کے توحید میں فسادہو اور گرچہ وہ گناہوں سے دورہو ۔(الاستقامة1/ 466 )
    12-اہل سنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ کسی مسلمان کی گناہ کے سبب تکفیر نہیں کی جائے گی،جیسا کہ خوارج مرتکب کبیرہ کو اسلام سے خارج کردیتے ہیں اورنہ ہی ایمان اس سے مکمل طور پر گناہ کے سبب الگ ہوجاتاہے،جیساکہ معتزلہ کہتے ہیں ،لیکن ایمان میں گناہ کے سبب کمی ضرورہوجاتی ہے ،جبکہ مرجئہ کا کہنا ہے کہ گناہ کے سبب ایمان میں کمی بھی نہیں ہوتی ہے ،اہل سنت والجماعت کا مذہب ہے کہ اطاعت سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور گناہ سے ایمان گھٹتاہے۔(الاستقامة 2/186)
    13-ہر نیکی کے اندر دوچیزوں کا پایا جانا ضروری ہے ۔ اس نیکی کا مقصد رضائے الہی ہو ،وہ نیکی سنت کے موافق ہو۔( الاستقامة2/ 297)
    14-مرد وعورت کا اختلاط وہی حیثیت رکھتا ہے جو کہ آگ کے ساتھ لکڑی کی حیثیت ہے۔(الاستقامة (1/ 361)
    15-عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ گانے وغیرہ سے دل میں ایسے نفاق پیدا ہوتاہے جیسے کہ پانی سے گھاس وغیرہ اگ جات ے ہیں ۔(الاستقامة (1/ 308)
    نوٹ:یہ سارے فوائد مع صفحہ نمبر د. محمد رشاد سالم کی تحقیق کے ساتھ شائع ہونے والے نسخہ سے نقل کئے گئے ہیں ۔
    شروحات ،تعلیقات و حواشی تحقیقات
    1-الإستقامة تحقيق دكتور محمد رشاد سالم
    2-دراسة حول كتاب الاستقامة لشيخ الإسلام ابن تيمية،علي بن عبدالعزيز الراجحي
    3-منهاج الكرامة فى شرح كتاب الاستقامة لابن تيمية اتعليق لابن باز و كتبه للشيخ عبد الله بن عبد العزيز العقيل
    4-شرح كتاب الاستقامة لشيخ الإسلام ابن تيمية – رحمه الله تعالى لأبي عبد الله محمد بن سعيد رسلان .(یہ ابھی ایڈیو کی شکل میں موجود ہے۔)
    5-شرح كتاب الاستقامة لشيخ الإسلام ابن تيميةصالح آل الشيخ.(یہ بھی ایڈیو کی شکل میں موجود ہے۔)
    6-الإستقامة حققه و خرج أحاديثه و علق عليه فواز احمد زمربي
    7-الاستقامة،• تحقيق : حامد احمد الطاهر،• دار النشر : دار الغد الجديد-القاهرة،• سنة الطباعة : 2014,• عدد الصفحات : 400

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings