Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • کیا عید کے دن تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَمِنْکُم کہنا نبی کریم ﷺسے ثابت ہے؟

    الحمد للّٰه رب العالمين ،والصلاة والسلام علٰي رسوله الامين،اما بعد:
    محترم قارئین! کئی سالوں سے میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک امیج عید سے ایک یا دو دن پہلے گردش کرنے لگ جاتی ہے جس میں لکھا ہوا ہے:
    عید کی مبارک باد دینے کا طریقہ
    حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عید کے دن نبی کریم ﷺسے ملاقات کی اور میں نے کہا:
    ’’تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَ‘‘’’اللہ ہمارے اور آپ کے نیک اعمال کو قبول فرمائے‘‘
    نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا:ہاں ہاں ضرور’’تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَ‘‘ ’’اللہ ہمارے اور آپ کے نیک اعمال کو قبول فرمائے‘‘[السنن الکبریٰ للبیہقی:۶۰۸۸وحسنہ الالبانی]
    پھر نیچے اردو اور انگلش میں مجلس علمی سوسائٹی لکھا ہوا ہے۔
    مذکورہ روایت کو -میرے علم کی حد تک- علامہ البانی رحمہ اللہ نے اپنی کسی کتاب میں حسن نہیں کہا ہے بلکہ آپ رحمہ اللہ نے اِسے سخت ضعیف قرار دیا ہے ۔ دیکھیں :[سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ :۱۲؍۳۸۵، ح: ۵۶۶۶]
    لہٰذا امیج میںجو یہ لکھا ہوا ہے:’’وحسنہ الالبانی ‘‘’’علامہ البانی رحمہ اللہ نے اِس حدیث کو حسن کہا ہے‘‘۔وہ بلا شبہ غلط لکھا ہوا ہے۔
    مذکورہ روایت کی سند میں محمد بن ابراہیم الشامی ہے جو کہ منکر الحدیث، کذاب اور شامیوں پر حدیث گھڑنے والا راوی ہے۔
    دیکھیں :[تہذیب الکمال فی اسماء الرجال للمزی بتحقیق بشار عواد :۲۴؍۳۲۴، ت:۵۰۳۰]
    اور یہ روایت اُس نے ایک شامی سے ہی بیان کی ہے ، نیز اِس روایت کو بیان کرنے میں یہ منفرد بھی ہے لہٰذا یہ روایت موضوع ہے۔واللہ اعلم۔
    اب تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اِس امیج کو نشر نہ کریں۔
    رہی بات عید کے دن’’ تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَ‘‘کہنے کی تو یہ صحابہ کرام سے ثابت ہے۔ والحمد للہ۔
    (پہلا اثر) جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ :
    كان اصحاب النبى صلى اللّٰه عليه وسلم إذا التقوا يوم العيد، يقول بعضهم لبعض:’’تقبل اللّٰه منا ومنك‘‘
    نبی کریم ﷺکے صحابہ جب عید کے دن ملاقات کرتے تو بعض صحابۂ کرام بعض سے:’’ تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَ‘ کہتے تھے۔[صلاۃ العیدین للمحاملی بتحقیق نور الدین :ص:۲۱۸، ح:۱۴۷]
    امام ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ نے فتح الباری میں اِس اثر کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔
    دیکھیں :[فتح الباری:۲؍۴۴۶، تحت الحدیث:۹۵۰]
    (دوسرا اثر) محمد بن زیاد الالہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
    ’’كُنَّا ناتي اَبَا اُمَامَة وواثلة بن الْاَسْقَع فِي الْفطر والاضحي، ونقول لَهما:قبل اللّٰه منا ومنكم، فَيَقُولَانِ:ومنكم ومنكم‘‘
    ہم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن ابو امامہ اور واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہما کے پاس جاتے تو کہتے :’’قَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَم‘‘اللہ ہمارے اور آپ کے( نیک اعمال کو) قبول فرمائے ،پھر دونوں صحابی رسول جواب دیتے :’’ومنکم ومنکم‘‘اور آپ کے بھی اور آپ کے بھی ۔[مختصر اختلاف الفقہاء للطحاوی ، اختصار الجصاص بتحقیق الدکتورعبد اللہ نذیر احمد :۴؍۳۸۵]
    حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے مذکور اثر کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔
    دیکھیں :[فتاویٰ علمیہ :۲؍۱۳۳۔۱۳۴]
    (خلاصۃ التحقیق) عید کے دن’’ تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَم‘ کہنے پر دلالت کرنے والی مرفوع روایت کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے حسن نہیں کہا ہے بلکہ سخت ضعیف قرار دیا ہے لہٰذا یہ نبی کریمﷺسے ثابت نہیں ہے۔
    ہاںعید کے دن صحابہ سے ’’تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَم‘‘کہنا ثابت ہے لہٰذا ہم عید کے دن’’ تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكَم‘‘کہہ سکتے ہیں۔ واللہ اعلم۔

    ٭٭٭

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings