Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • محرم:عظمت وفضیلت کا مہینہ لیکن…

    محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور کئی اعتبارات سے اہمیت کا حامل ہے ، اُن چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کی تعظیم کرنا اور خصوصیت کے ساتھ ان ایام میں گناہوں اور غلط کاموں سے بچنے اور نیکیوں کے کام کرنے کا اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے حکم دیا ہے اور جن کی تعظیم زمانہء جاہلیت میں مکہ کے کفار و مشرکین بھی کیا کرتے تھے اور اسی لئے وہ ان مہینوں میں بہت سارے غلط کاموں سے خود کو دور بھی کر لیا کرتے تھے، رمضان کے بعد اس مہینے میں روزہ رکھنا سب سے افضل و بہتر عمل ہے ، اسی مہینے میں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور اس کے لشکر کے ظلم و جبر سے نجات دلائی تھی ، نبی علیہ الصلاۃ و السلام نے اسے ’’شھرُ اللّٰہ‘‘ یعنی ’’اللہ کا مہینہ ‘‘ قرار دیا ہے ، یہودیوں کی مخالفت کے ساتھ یوم عاشوراء کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہوں کے خاتمے کا سبب بھی بنتا ہے ، مشرکین مکہ بھی یوم عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے جبکہ مدینہ کے یہود اس دن روزہ بھی رکھتے تھے اور عید بھی مناتے تھے۔
    یہ تو وہ باتیں ہوئیں جو اس مہینے کی عظمت و فضیلت کو بیان کرتی ہیں اور جو ثابت شدہ ہیں، ساتھ ہی یہ بات یاد رہے کہ شریعت اسلامیہ نے نفلی روزوں کے علاوہ اس مہینے میں خصوصیت کے ساتھ کسی بھی قسم کی عبادت کو مشروع قرار نہیں دیا ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے بلکہ خود مسلمانوں نے اس مہینے میں مختلف طرح کی بدعتیں ایجاد کر لی ہیں اور کمال کی بات تو یہ ہے کہ اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لیے دلیلیں بھی قرآن و حدیث سے پیش کرتے ہیں چاہے وہ موضوع اور من گھڑت ہی کیوں نہ ہوں، افسوس!
    خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں
    یہاں ہم اختصار کے ساتھ اس مہینے کی چند بدعات مروجہ کا تذکرہ مناسب سمجھتے ہیں:
    ۱۔ شادی بیاہ نہ کرنا اور اس مہینے کو سوگ و ماتم کا مہینہ سمجھنا، حالانکہ قرآن و حدیث کی دلیلیں تین دن سے زیادہ سوگ منانے کی اجازت نہیں دیتی ہیں سوائے متوفی عنہا زوجہا کے یعنی ایسی عورت جس کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے کہ اس کی بھی عدت چار مہینے دس دن ہے۔
    ۲۔ شیعوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے واقعہء کربلا کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا اور اس معاملے میں ہر حد سے گزر کر بعض دفعہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اقربا پروری اور مختلف طرح کے الزامات لگانا۔
    ۳۔ کالے لباس کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کرنا، ننگے پاؤں اور بوقتِ ماتم ننگے بدن ہونا۔
    ۴۔ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام پر فاتحہ خوانی کرنا اور نذر و نیاز چڑھانا، ان کے نام کی دہائی دینا اور اپنی محفلوں و ماتمی مجلسوں میں ’’یا حسین یا حسین‘‘ کی مالا جپنا۔
    ۵۔ حضرت یزید رحمہ اللہ کو لعن طعن کرنا اور برے القابات سے ان کا تذکرہ کرنا (جبکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے کسی کو بھی برے نام یا غلط القاب سے پکارنے سے منع کیا ہے)
    ۶۔ پہلے عشرہ میں عموما ًاور دس محرم کو بطور خاص مرثیہ خوانی کرنا، سینہ پیٹنا،چاقو، چھری اور زنجیرسے جسم کے مختلف حصوں کو چوٹ پہنچانا اور ایسا کرتے ہوئے شرکیہ کلمات ادا کرنا۔
    ۷۔ تعزیہ بنانا اور ماتم کے جلوس کا پورے شہر یا گاؤں میں چکر لگانا۔
    ۸۔ نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھنے کی بجائے دس محرم کو بطور خاص شربت تقسیم کرنا اور سبیلیں لگوانا۔ وغیرہ وغیرہ
    ایک طرف وہ چیزیں ہیں جو ثابت ہیں اور جن کے کرنے سے رب کی رضا اور نیکیاں ملتی ہیں، جن کا ثبوت بھی قرآن و حدیث کے اندر موجود ہے، جنہیں خود نبی کریم ﷺ نے اور آپ کے صحابہ نے زندگی بھر انجام دیا ہے اور ترغیب بھی دی ہے جبکہ دوسری طرف ایسی چیزیں ہیں جو غیر ثابت شدہ ہیں، جن کے کرنے سے رب کی ناراضگی ملتی ہے اور جو سراسر نبی کی مخالفت اور آپ کی لائی ہوئی شریعت میں مداخلت ہے، جنہیں صحابہء کرام اور تابعین عظام نے انجام نہیں دیا ، مگر افسوس کہ اگرآپ اس مہینے کے پہلے عشرے میں مسلم معاشروں کا چکر لگا لیں تو آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ اسلام کے نام لیوا احباب نے کس طریقے سے اس عظمت و فضیلت والے مہینے کو بدعات و خرافات کا مہینہ بنا دیا ہے اور پھر ایسے عالم میں یقینا آپ یہ سوال کرنے پر مجبور ہوں گے کہ:
    تم سبھی کچھ ہو بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو؟؟
    ٭٭٭

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings