Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَسْوَدَ رَجُلًا، أَوِ امْرَأَةً، كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ، وَلَمْ يَعْلَمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْتِهِ، فَذَكَرَهُ ذَاتَ يَوْمٍ , فَقَالَ: مَا فَعَلَ ذَلِكَ الْإِنْسَانُ؟، قَالُوا: مَاتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: أَفَلَا آذَنْتُمُونِي، فَقَالُوا: إِنَّهُ كَانَ كَذَا، وَكَذَا قِصَّتُهُ، قَالَ: فَحَقَرُوا شَأْنَهُ، قَالَ فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ.
    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کالے رنگ کا ایک مرد یا ایک کالی عورت مسجد کی خدمت کیا کرتی تھی ، ان کی وفات ہو گئی لیکن نبی کریم ﷺ کو ان کی وفات کی خبر کسی نے نہیں دی۔ ایک دن آپ ﷺ نے خود یاد فرمایا کہ وہ شخص دکھائی نہیں دیتا۔ صحابہ نے کہا کہ یا رسول اللہ ﷺ ! ان کا تو انتقال ہو گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر تم نے مجھے خبر کیوں نہیں دی؟ صحابہ نے عرض کیا کہ یہ وجوہ تھیں اس لیے آپ کو تکلیف نہیں دی گئی گویا لوگوں نے ان کو حقیر جان کر قابل توجہ نہیں سمجھا، لیکن آپ ﷺنے فرمایا کہ چلو مجھے ان کی قبر بتا دو۔ چنانچہ آپ ﷺ اس کی قبر پر تشریف لائے اور اس پر نماز جنازہ پڑھی۔
    [صحیح البخاری:1337]
    فوائد حدیث :
    (1)امام بخاری رحمہ اللہ نے اس سے ثابت فرمایا کہ اگر کسی مسلمان مرد یا عورت کا جنازہ نہ پڑھا گیا ہو تو قبر میں دفن کرنے کے بعد بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
    بعض نے اسے نبی کریم ﷺ کے ساتھ خاص بتلایا ہے مگر یہ دعویٰ بے دلیل ہے۔
    اور بھی روایات کو سامنے رکھنے کے بعد یہی بات کہی جائے گی جو بات امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ امام ابن حبان نے اس کا جواب دیا ہے:
    قال بن حِبَّانَ فِي تَرْكِ إِنْكَارِهِ ﷺ عَلَى مَنْ صَلَّى مَعَهُ عَلَى الْقَبْرِ بَيَانُ جَوَازِ ذَلِكَ لِغَيْرِهِ وَأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ ‌‌خَصَائِصِهِ‘‘.
    کہ رسول اللہ ﷺنے اپنے ساتھ نماز پڑھنے والوں پر کوئی انکار نہیں کیا۔
    اس کا صاف مطلب ہے کہ قبر پر نماز جنازہ پڑھنا رسول اللہ ﷺ کی خصوصیت نہیں بلکہ امت کے لیے بھی جائز ہے۔[ صحیح ابن حبان: 36/6،’’عون المعبود وحاشية ابن القيم‘‘:9/ 4]
    (۱) غریبوں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی محبت کا بھی ثبوت ملتا ہے کہ آپ کو اپنے کارکن مرد و عورت دونوں سے کس قدر تعلق اور لگاؤ تھا۔
    (۲)مسجد کی صفائی ستھرائی بہت ہی بڑے اجر کا کام ہے اور یہ اسی عمل کی برکت تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی قبر پر جاکر نماز جنازہ پڑھی۔
    (۳) خدام کی خبر گیری اور ان کے حالات معلوم کرنا اخلاقی فرض ہے۔
    (۴)جو شخص کسی وجہ سے نماز جنازہ میں شریک نہ ہوسکا ہو وہ قبر پر جاکر نماز جنازہ ادا کرسکتا ہے۔ اس کی کیفیت وہی ہوگی جیسے میت چار پائی پر سامنے رکھ کر جنازہ پڑھا جاتا ہے۔
    (۵)امام بخاری رحمہ اللہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مسجد کی دیکھ بھال کے لیے خادم رکھنا سنت قدیمہ ہے۔
    (۶)انسان کی قدر و منزلت اس کے عظیم اعمال بھی بڑھا دیتے ہیں ۔
    (۷)ایک عورت بھی مرد کی طرح مسجد کی صاف صفائی کا فریضہ انجام دے سکتی ہے ،بشرطیکہ فتنہ سے مامون ہو۔
    (۸) (دُلُّوني على قبرها) حدیث کے اس ٹکڑےسے معلوم ہوتا ہےکہ نبی ﷺ کو غیب کاادراک نہیں تھا ، اگر غیب کا ادراک ہوتا تو نبی ﷺیہ نہ کہتے کہ مجھے اس عورت کی قبر کی طرف رہنمائی کرو۔
    (۹)اگر کسی کی نماز جنازہ ادا کرلی گئی ہو اور کچھ لوگ ہوں جنہوں نے نماز جنازہ نہیں ادا کی ہے تو وہ لوگ دوبارہ جنازے کی نماز ادا کرسکتے ہیں ۔

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings