Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • بہتان اور الزام لگانے کا انجام

    کسی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا یا کسی پر بھی الزام اور بہتان لگا دینا لوگوں کے لیے ایک آسان مشغلہ بن چکا ہے، ایک راہ چلتا بندہ بھی کسی کے تعلق سے اپنی زبان کو حرکت میں لے آتا ہے، گھر کی چہار دیواری میں بیٹھ کر کسی پر بھی چند جملے کس دینا عادت اور وطیرہ بنتا چلا جا رہا ہے، جبکہ شریعت کی نظر میں عزت کا معاملہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، رسول اکرم ﷺ نے حجۃ الوداع کے خطبے میں یہ اعلان فرما دیا تھا کہ:لوگو!ہر مسلمان کا خون، مال اور عزت دوسرے پر حرام ہے۔ساتھ ہی یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: کسی بھی انسان کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ کسی مسلمان کو حقیر یا ذلیل سمجھے۔[صحیح مسلم:۲۵۶۴]
    لوگوں کی جانب سے آنے والے الزامات سے کوئی بھی بری نہیں ہے ہے، مرد ہو یا عورت، عالم ہو یا عامی، اچھا ہو یا برا، عام ہو یا خاص، جب جو چاہتا ہے عزتوں پر حملے کرنا شروع کر دیتا ہے اور کمال کی بات تو یہ ہے کہ سننے اور دیکھنے والے بھی خوب مزے لیتے ہیں اور اس کو شیئر یا فارورڈ کرنا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں، جبکہ ایسے موقع پر ایک بہترین مسلمان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے اس فرمان پر عمل کرے کہ:جو اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرے تو اللہ ایسے انسان کو قیامت کے دن جہنم سے دور کر دے گا۔[سنن ترمذی:۱۹۳۱، صحیح]
    اسلامی قانون تو یہ ہے کہ اگر کسی کی عزت پر کوئی حملہ کر رہا ہے تو ساتھ ہی اسے چار گواہ بھی پیش کرنا چاہیے، اگر وہ گواہ پیش کر دے تب تو ٹھیک ورنہ اسے اسی کوڑے مارے جائیں گے، اس کی گواہی قابلِ قبول نہیں ہوگی اور ایسا شخص مسلمانوں کے درمیان فاسق شمار کیا جائے گا۔[النور:۴]
    اور یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کے عیب اور برائی کے پیچھے لگتا ہے اور اس کا پرچار بھی کرتا ہے تو ایسے شخص کو قیامت کے دن جہنم کا پیپ پلایا جائے گا۔[سنن ابو داؤد:۳۵۹۷، صحیح]
    ایک اور حدیث میں آپ ﷺنے فرمایا:اے وہ لوگو!جو اپنی زبان سے ایمان لائے ہو اور حال یہ ہے کہ ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کے پیچھے نہ پڑو، اس لیے کہ جو ان کے عیوب کے پیچھے پڑے گا تواللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور اللہ جس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اسے اسی کے گھر میں ذلیل و رسوا کر دے گا۔ [سنن ابو داؤد:۴۸۸۰، صحیح]
    خلاصہء کلام یہ کہ ہر ایک کی اپنی عزت اور اپنا احترام ہے، ہمیں ہر ایک سے عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے، کسی پر بہتان یا الزام لگانے سے بچنا چاہیے کیونکہ اس کی بہت سخت وعید ہے، لیکن اگر کسی پر الزام لگا چکے ہیں تو توبہ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور ساتھ ہی جس پر الزام لگایا ہے اس سے اسی دنیا میں معافی تلافی کرا لینا چاہیے ورنہ یاد رکھیں کہ جہنم کا عذاب بہت سخت ہے اور اللہ سب دیکھ رہا ہے جان رہا ہے۔

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings