Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • باطل سے اتحاد کے لئے حق سے اختلاف

    آج ہرچہارجانب سے امت مسلمہ میں اتحاد کے نعرے لگ رہے ہیںاوراس کے لئے ہرممکن ذریعہ کی تلاش اوراس پرعمل کی کوششیں جاری ہیں حالانکہ قرآن وحدیث میں واضح طورپراختلاف کے اسباب اوراتحاد کے ذرائع کی طرف نشاندہی کردی گئی ہے،لیکن افسوس کی قرآنی ارشادات ونبوی تصریحات کی روشنی میں اختلاف دورکرنے اوراتحاد قائم کرنے کی کوشش کے بجائے اپنی عقل وتجربہ کی بنیادپراتحاد امت بلکہ اتحاد انسانیت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
    اورآج مصلحت پرستوں نے اتحاد کاسب سے بہترین فارمولہ یہ اپنا لیا ہے کہ جولوگ ہم سے اختلاف رائے رکھتے ہیں ان کی کچھ باتوں کو قبول کرلیاجائے گرچہ ان کابطلان اظہرمن الشمس ہو۔
    اس میں شک نہیں اس فارمولہ سے بھی کسی حدتک اتحاد ممکن ہے مگراتحاد کے خاطرایسے سمجھوتے کی قرآن وحدیث میں قطعاًکوئی گنجائش نہیں ،بلکہ صراحت کے ساتھ اس سے منع کردیاگیاہے۔اللہ کاارشادہے:
    {وَلَنْ تَرْضَي عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَي حَتَّي تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَي اللّٰهِ هُوَ الْهُدَي وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَائَ هُمْ بَعْدَ الَّذِي جَائَ كَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِير}
    ’’یہودی اور عیسائی تم سے ہرگز راضی نہ ہوں گے، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو صاف کہہ دوکہ راستہ بس وہی ہے، جو اللہ نے بتایا ہے ورنہ اگراُس علم کے بعد، جو تمہارے پاس آ چکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مدد گار تمہارے لیے نہیں ہے‘‘
    [البقرۃ:۱۲۰][ترجمہ مودودی]
    اس آیت میں اہل باطل کے ساتھ اتحاد اوران کی رضا کے حصول کے لئے ایک کامیاب ذریعہ بتلایا گیا ، اور وہ ہے اہل باطل کے باتیں قبول کرلینا۔
    اللہ تعالیٰ نے یہ کار آمد ذریعہ اس لئے نہیں بتلایا تھا کہ اس پر مکمل نہ سہی تو جزوی طورپرہی عمل کرکے اغیار کی خوشنودی حاصل کی جائے بلکہ مقصود یہ ہے کہ یہ ذریعہ گرچہ کار آمد ہے مگر اس پر عمل ،اغیارکی خواہشات کی پیروی کرنا ہے ، اور علم و حقائق کے واضح ہوجانے کے بعد یہ طرزعمل الہٰی نصرت وتائید سے محرومی کا ذریعہ بھی ہے ، گرچہ دنیاسوی اتحاد اس سے حاصل ہوجائے،فرمایا:
    {وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَائَ هُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاء كَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ}
    ’’اگراُس علم کے بعد، جو تمہارے پاس آ چکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مدد گار تمہارے لیے نہیں ہے‘‘
    [البقرۃ:۱۲۰][ترجمہ مودودی]
    مگرافسوس کہ آج مدعیان اسلام کا ایک پورا گروہ ہے جو جزوی طور پر اس فارمولہ پر عمل پیرا ہے اور اغیار کی نصرت و حمایت کے حصول کے خاطر اللہ کی نصرت تائید کاسودا کررہا ہے،چنانچہ:
    کوئی سزائے رجم کا انکار رہاہے۔
    کوئی بے پردگی کی حمایت کررہاہے۔
    کوئی قربانی کے خلاف احتجاج کررہاہے۔
    کوئی شاتمین رسول کے تحفظ پر کتابیں لکھ رہاہے۔
    کوئی شراب نوشی ، حرام خوری اور فحاشیت کو جائز بتلا رہا ہے ۔
    کوئی خواتین کو خطبۂ جمعہ اور مردوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر نماز پڑھنے کی تعلیم دے رہاہے۔
    اسی پر بس نہیں بلکہ مفتیان کرام نے توموسیقی اورخواتین اسلام کے لئے اہل کتاب سے شادی تک کی اجازت دے دی،اوراس کے لئے قرآن وحدیث سے دلائل بھی فراہم کردئے۔
    ان تمام گمراہیوں کی وجہ کم علمی نہیں بلکہ اغیارکی رضاجوئی ہے،آج دنیاوی ترقی یافتہ قوم کو خوش کرنے کے لئے اوران کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچلنے کے لئے باطل کے ساتھ سمجھوتہ کیا جارہا۔
    یہ طرز عمل عموماًمفکرین کا ہوتا ہے لیکن ایسے علمائے دین کی بھی کمی نہیں ہے جو آئے دن اہل بدعت کی تائیدوتصویب کرتے جاتے ہیں تاکہ وہ ان سے خوش رہیں ، اورنتیجتاً ہمارے اوران کے بیچ اتحاد وامن ومان قائم ہو،چنانچہ اسی فارمولہ پرعمل کرتے ہوئے :
    ٭کوئی حادث ،عطائی اورمحدودکافلسفہ پیش کرکے انبیاء کے لئے بھی علم غیب کااثبات کررہاہے۔
    ٭کوئی عقائد میں اشعری فکرکی حمایت میں سرگرم ہے۔
    ٭کوئی رفع الیدین میں جوازالامرین کاقائل ہے،وغیرہ وغیرہ۔
    اس میںشک نہیں کہ ماضی میں فہم ومعرفت میں تفاوت کی بناپربھی ان امورمیں اختلافات ہوئے ہیں مگرآج قیام اتحادکے پیش نظر ان اختلافی امور میں رائے قائم کی جارہی ۔
    مولانامودودی صاحب بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اتحاد امت کے لئے کوششیں کی ہیں اوراس اتحادکی خاطر بہت سارے دینی وشرعی مسائل میں جوازالامرین اورمباح کاتسلسل عام کردیا،خواہ یہ مسائل اوامرو منہیات ہی کے قبیل سے کیوں نہ ہوں ۔
    اسی پربس نہیں بلکہ موصوف نے شیعہ حضرات کے ساتھ بھی قدم سے قدم ملانے کی ٹھان لی اورانہیں بھی ساتھ لے کرایک فلیٹ فارم پرمتحدہونے کی کوشش کی ،اوران کے ساتھ اتحادکے لئے اسی فارمولے پرعمل کیا یعنی ان کے بعض گمراہ کن اورباطل افکارکی تائیدوتصویب کردی اور’’خلافت وملوکیت‘‘ کے نام پرخیرالقرون کے مقدس گروہ صحابہ رضی اللہ عنہم پرسب وشتم تک کوگوراکرلیا تاکہ اسی طرح شیعہ حضرات قریب ہوسکیںاوران کے ساتھ متحدہونے کی راہ ہموار ہو۔
    الغرض یہ کہ آج ایسے بہت سے لوگ ہیں جوباطل کے ساتھ اس لئے سمجھوتہ کررہے ہیں تاکہ وہ ان سے قریب ہو سکیں اورآج کی بھولی بھالی عوام اسے اختلاف رائے کا نتیجہ سمجھتی ہے مگردرحقیت یہ ’’ باطل کے ساتھ اتحادکے لئے حق سے اختلاف ‘‘ کافارمولہ ہے،دنیاکی چندعارضی کوڑیوں کے لئے آخرت کی نعمتوں کی قربانی ہے،ضلالت وگمراہی کے لے ہدایت ومغفرت کاسوداہے، حق ان کی نظروں میں روز روشن کی طرح عیاں ہے،مگردنیاپرستی کی خاطرحق پوشی سے کام لے رہے ہیں:
    {إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ۔أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَي وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَي النَّار۔ذَلِكَ بِأَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَابِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيد}
    ’’یقینا جو لوگ اُن احکام کو چھپاتے ہیں جو اللہ نے اپنی کتاب میں ناز ل کیے ہیں اور تھوڑے سے دُنیوی فائدوں پرا نہیں بھینٹ چڑھاتے ہیں، وہ دراصل اپنے پیٹ آگ سے بھر رہے ہیں قیامت کے روز اللہ ہرگز ان سے بات نہ کرے گا، نہ اُنہیں پاکیزہ ٹھہرائے گا، اور اُن کے لیے دردناک سزا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لے لیا کیسا عجیب ہے ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ نے تو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق کتاب نازل کی تھی مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف نکالے وہ اپنے جھگڑوں میں حق سے بہت دور نکل گئے‘‘
    [البقرۃ:۱۷۴۔۱۷۶]
    اس آیت میں ایسے ہی لوگوں کا بیان ہواہے جو حق جاننے کے باوجود محض دنیاوی مفاد کی خاطر واضح غلطیوں بلکہ گمراہیوں پربھی سمجھوتہ کرلیتے تھے۔
    اللہ ہم سب کو ایسے افکاراورایسے افکارکے حامل افراد کے شرسے بچائے ،آمین

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings