Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • ماہ رجب کا تعارف

     رجب کالغوی معنی:
    رجب یہ ’’رجب الرجل رجبا‘‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہوتے ہیں تعظیم کرنا۔ [البدع الحوالیہ:۲۱۷]
     رجب کے دیگرنام:
    (۱)رجب،(۲)الأصم(۳)الأصب(۴)رجم(۵)الهرم(۶)المقيم(۷)الُمعلّي(۸)منصل الأسنة (۹) منصل الآل (۱۰)المبريء (۱۱) المقشقش(۱۲)شهر العتيرة(۱۳)رجب مضر۔
    تفصیل کے لیے دیکھئے: [البدع الحولیہ :۲۱۷۔۲۱۸]۔
     رجب کی وجہ تسمیہ:
    رجب کے معنی تعظیم کرنے کے ہوتے ہیں ، اہل جاہلیت اس مہینے کی تعظیم کرتے تھے اور اس میں جنگ وجدال کو ناجائز سمجھتے تھے اس لیے اس کانام رجب پڑا۔
     رجب اور دورِ جاہلیت:
    دورجاہلیت میں رجب سے متعلق درج ذیل خرافات کاذکرملتاہے :
     نسیء :
    عربی سال کے بارہ مہینے ہوتے ہیں ،ان میں سے چار مہینوں کو اللہ نے حرمت کا مہینہ قرار دیا ہے یعنی ان میں لڑائی جھگڑا ، قتل وغارت گری اور لوٹ کھسوٹ بہت بڑا جرم ہے، اہل جاہلیت بھی ان مہینوں کی حرمت وعزت کا خیال رکھتے تھے لیکن کبھی کبھی وہ ان مہینوں میں تبدیلی کرکے حرمت والے مہینہ کی حرمت کسی اور مہینہ میں منتقل کردیتے تھے۔ مثلاً کوئی حرمت کا مہینہ ہے جس میں برائی کرنا بہت بڑا جرم ہے لیکن اہل جاہلیت اگراس مہینہ میں برائی کرنا چاہتے تو اس کا حل انہوں نے یہ نکال رکھا تھا کہ وہ اس حرمت والے مہینہ میں برائی کا ارتکاب کرلیتے اوراعلان کردیتے کہ اس کہ جگہ فلاں مہینہ حرمت والا ہوگا۔اس طرح حرمت والے مہینوں میں وہ تقدیم وتاخیر اور ادل بدل کرتے رہتے تھے اسی کو نسیء کہا جاتاہے۔
     رجب کے روز ے:
    اہلِ جاہلیت اس ماہ کی تعظیم کرتے ہوئے اس میں روزے بھی رکھا کرتے تھے اوراسے بہتر عمل سمجھتے تھے جیساکہ مصنف عبدالرزاق وغیرہ کی روایات سے معلوم ہوتاہے کماسیاتی۔
     عتیرہ رجب (رجب کی قربانی):
    زمانۂ جاہلیت والے اس مہینے میں بتوں کا تقرب حاصل کرنے کے لیے ان کی خاطر جانور ذبح کرتے تھے اوراس کے خون کو بتوں کے سرپربہادیتے تھے ۔
    زمانۂ جاہلیت میں اس قربانی کی چار شکلیں رائج تھیں:
    (الف):
    محض بتوں کے تقرب کے لیے بطور خاص اس مہینے میں قربانی پیش کرنا۔ [البدع الحولیہ:۲۲۱]
    ض (ب):
    بعض لوگ یہ نذر مانتے تھے کہ اگرمیرا فلاں کام ہوگیا تو رجب میں قربانی پیش کروں گا ، پھر کام ہوجاتا تو اس مہینے میں قربانی پیش کی جاتی۔ [غریب الحدیث:۱؍۹۵-۱۹۶]
    ض (ج):
    جانور جب پہلی بار بچہ دیتا تھا تو کچھ لوگ اسے رجب میں قربان کرتے۔[سنن أبی داود :۳؍۲۰۵]
    ض (د):
    کچھ لوگ یہ کہتے کہ اگر میرے اونٹوں کی تعداد سو (۱۰۰)تک ہوگئی تو میں رجبی قربانی پیش کروں گا ، پھر اگر ایسا ہو جاتا تو وہ شخص اونٹنی کے ایک بچے کوقربان کرتا یا ہرن شکار کرتا اور اس کی قربانی پیش کرتا۔[لسان العرب:۴؍۵۲۷]
    ء رجب اور اسلام:
     نسیء کی تردید:
    نسیء یعنی حرمت والے مہینوں کی تبدیلی کو اسلام نے حرام قرار دیا چنانچہ:
    {إِنَّمَا النَّسِيئُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ زُيِّنَ لَهُمْ سُوئُ أَعْمَالِهِمْ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِين}
    ’’مہینوں کا آگے پیچھے کر دینا کفر کی زیادتی ہے اس سے وہ لوگ گمراہی میں ڈالے جاتے ہیں جو کافر ہیں۔ ایک سال تو اسے حلال کر لیتے ہیں اور ایک سال اسی کو حرمت والاکر لیتے ہیں، کہ اللہ نے جو حرمت رکھی ہے اس کے شمار میں تو موافقت کر لیں پھر اسے حلال بنا لیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے انہیں ان کے برے کام بھلے دکھادیئے گئے ہیں اور قوم کفار کی اللہ رہنمائی نہیں فرماتا‘‘
    [التوبۃ:۳۷]
    عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:’’إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ، السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا، مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ، ثَلاَثٌ مُتَوَالِيَات:ذُو القَعْدَةِ، وَذُو الحِجَّةِ، وَالمُحَرَّمُ، وَرَجَبُ، مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَي، وَشَعْبَانَ‘‘
    ابو بکرہ نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے (حجۃ الوداع کے خطبے میں) فرمایا:’’ دیکھو زمانہ پھر اپنی پہلی اسی ہیئت پر آ گیا ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا تھا۔ سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے، ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ تین تو لگاتار یعنی ذی قعدہ، ذی الحجۃ اور محرم اور چوتھا رجب مضر جو جمادی الاخریٰ اور شعبان کے درمیان میں پڑتا ہے‘‘
    [صحیح البخاری:۶؍۶۶،رقم ۴۶۶۲]
     عتیرہ رجب (رجبی قربانی) کی تردید:
    شروع شروع میں اسلام نے عتیرہ رجب (رجبی قربانی)کی اجازت اس شرط پردی تھی کہ اسے صرف اللہ کے لیے کیا جائے لیکن بعد میں اللہ کے نبی ﷺ نے اس سے بھی منع فرمادیا ،چنانچہ:
    امام بخاری رحمہ اللہ (المتوفی۲۵۶)نے کہا:
    حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنِ ابْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَال:’’لَا فَرَعَ وَلَا عَتِيرَةَ وَالفَرَعُ:أَوَّلُ النِّتَاجِ، كَانُوا يَذْبَحُونَهُ لِطَوَاغِيتِهِمْ، وَالعَتِيرَةُ فِي رَجَبٍ‘‘
    صحابی رسول ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’ (اسلام میں)فرع اور عتیرہ نہیں ہیں۔ فرع (اونٹنی کے) سب سے پہلے بچہ کو کہتے تھے جسے (جاہلیت میں) لوگ اپنے بتوں کے لیے ذبح کرتے تھے اور عتیرہ کو رجب میں ذبح کیا جاتا تھا ‘‘
    [صحیح البخاری:۷؍۸۵رقم ۵۴۷۳]
    اس حدیث کے راوی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں جو ساتویں صدی ہجری میں اسلام لائے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ ﷺ کا آخری حکم یہی ہے اورجن احادیث میں اس کے جواز کی بات ہے وہ احادیث منسوخ ہیں۔ دیکھئے : [البدع الحولیہ:۲۲۳]
    سنن ابوداؤد کے مصنف امام ابوداؤد رحمہ اللہ کابھی یہی موقف ہے ،آپ فرماتے ہیں:
    ’’الْعَتِيرَةُ مَنْسُوخَةٌ هَذَا خَبَرٌ مَنْسُوخٌ‘‘
    ’’یعنی عتیرہ (رجبی قربانی)منسوخ ہے کیونکہ یہ حدیث بھی منسوخ ہے‘‘
    [سنن أبی داود:۳؍۹۳]
    امام ابوعبیدالقاسم بن سلام رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کو منسوخ کہاہے۔دیکھئے:
    [غریب الحدیث:۱؍۱۹۵]
    امام قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    ’’ان الامر بالفرع والعتيرة منسوخ عند جماهير العلماء‘‘
    ’’یعنی فرع اورعتیرہ پردلالت کرنے والی احادیث جمہورعلماء کے نزدیک منسوخ ہے‘‘
    [المجموع:۸؍۴۴۶]
     تنبیہ:
    علامہ البانی رحمہ اللہ نے یہ رائے پیش کی ہے کہ فرع اور عتیرہ پردلالت کرنے والی احادیث منسوخ نہیں ہیں بلکہ یہ عمل بعض شرائط کے ساتھ اب بھی جائز ہے ۔دیکھئے:[ارواء الغلیل:۴؍۴۱۳ ، اداء ما وجب: ص ۳۸]
    ہمارے خیال سے علامہ موصوف رحمہ اللہ کا یہ موقف محل نظر ہے اوراقرب الی الصواب بات وہی معلوم ہوتی ہے جسے امام ابوداؤد رحمہ اللہ اور جمہور اہل علم نے پیش کیا ہے ، نیز سلف سے اس عمل کا ثبوت نہ ملنا بھی اسی کی تائید کرتاہے، واللہ اعلم۔
     رجب کے روز ے:
    اگررجب کی تخصیص کے بغیرکوئی حرمت کے مہینوں کے روزے رکھے ان میں رجب کے بھی روزے رکھ لے یا عام نفلی روزے رکھے اور رجب بھی اس میں شامل ہوجائے تو ایسی صورت رجب میں روزے کی کوئی ممانعت وکراہت نہیں ہے لیکن ’’رجب ‘‘کو روزوں کے لیے یا کسی بھی عبادت کے لیے خاص کرنے کی کوئی دلیل قرآن وحدیث یا سلف سے نہیں ملتی :
    بلکہ متعدد روایات سے اس کی ممانعت وکراہت ہی ثابت ہوتی ہے ، چنانچہ:
    امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ (المتوفی ۲۳۵)نے کہا:
    حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَال:’’كَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا رَأَي النَّاسَ ، وَمَا يُعِدّونَ لِرَجَبٍ ، كَرِهَ ذَلِكَ‘‘
    یعنی صحابیٔ رسول عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ:’’ آپ جب لوگوں کو دیکھتے کہ وہ ماہ رجب کے لیے مخصوص اعمال کی تیاری کررہے ہیں تو اسے ناپسند کرتے ‘‘
    [مصنف ابن أبی شیبۃ. سلفیۃ:۳؍۱۰۲ واسنادہ صحیح]
    اور ایک روایت میں تو یہاں تک آتاہے کہ عمرفاروق رضی اللہ عنہ رجب میں روزہ رکھنے والوں کو مارتے تھے چنانچہ :
    امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ (المتوفی۲۳۵)نے کہا:
    حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ يَضْرِبُ أَكُفَّ النَّاسِ فِي رَجَبٍ، حَتَّي يَضَعُوهَا فِي الْجِفَانِ وَيَقُولُ:كُلُوا فَإِنَّمَا هُوَ شَهْرٌ كَانَ يُعَظِّمُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ۔
    خرشہ بن حررحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:’’میں نے عمرفاروق رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ رجب میں روزہ رکھنے والوں کے ہاتھوں پر مارتے تھے یہاں تک کہ وہ (کھانے کے لیے ) برتن میں اپنا ہاتھ نہ ڈال دیں‘‘
    [مصنف ابن أبی شیبۃ. سلفیۃ :۳؍۱۰۲]
    اس کی سند کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے لیکن یہ محل نظر ہے کیونکہ سند میں اعمش نے عن سے روایت کیا ہے اوروہ مدلس ہیں حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے ’’نکت علی ابن الصلاح:ج :۲،ص:۶۴۰‘‘میں انہیں تیسرے طبقہ کا مدلس بتلایا ہے بلکہ’’ تلخیص الحبیر:ج: ۳،ص :۴۸۰‘‘ پر اعمش کے عنعنہ ہی کے سبب ایک روایت کو ضعیف قرار دیا ہے ،اسی طرح معاصرین میں دکتور عواد الخلف نے صحیحین کے مدلسین پر دو الگ الگ کتاب لکھی ہے ان میں دکتور رموصوف نے امام اعمش کے بارے میں یہ تحقیق پیش کی ہے کہ وہ طبقۂ ثالثہ کے مدلس ہیں۔اسی طرح دکتور مسفر الدمینی نے بھی مدلسین پر ایک مستقل کتاب لکھ رکھی ہے انہوں نے بھی اعمش کو تیسرے طبقہ میں رکھا ہے، اسی طرح علامہ ابن عثیمن رحمہ اللہ بھی نے بھی ایک مقام پر اعمش کی تدلیس کے سبب ایک روایت کو ضعیف قراردیاہے۔ دیکھئے :[مجموع فتاوی ورسائل ابن عثیمین :۹؍۱۷۶]
    ابن ماجہ میں ایک مرفوع روایت ملتی ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے رجب کے روزوں سے منع فرمایاہے۔[سنن ابن ماجہ :رقم:۱۷۴۳] لیکن یہ روایت سخت ضعیف ہے جیساکہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے کہا ہے ، لیکن یہی روایت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے موقوفاً بھی مروی ہے۔[مصنف عبد الرزاق: رقم: ۷۸۵۴]اور اسے علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے لیکن اس کی سند میں امام عبدالرزاق رحمہ اللہ کا عنعنہ ہے اور وہ مدلس ہیں ۔
    لیکن صحیح مسلم کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ رجب کو روزوں کے لیے خاص کرنے سے منع کرتے تھے کیونکہ ان کے تعلق سے یہ مشہور ہوگیاتھا کہ وہ رجب میں سرے سے روزے ہی کو حرام قرار دیتے ہیں چنانچہ صحیح مسلم کی حدیث ہے کہ اسماء بنت ابی بکر نے اپنے غلام کو عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کے پاس اس سلسلے میں دریافت کرنے کے بھیجا کہ جاکر ان سے میری جانب سے کہو کہ:
    ’’بَلَغَنِي أَنَّكَ تُحَرِّمُ أَشْيَائَ ثَلَاثَةً:الْعَلَمَ فِي الثَّوْبِ، وَمِيثَرَةَ الْأُرْجُوَانِ، وَصَوْمَ رَجَبٍ كُلِّهِ، فَقَالَ لِي عَبْدُ اللّٰهِ:أَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ رَجَبٍ فَكَيْفَ بِمَنْ يَصُومُ الْأَبَدَ؟۔۔۔‘‘ الحديث
    ’’مجھے خبر ملی ہے کہ آپ تین چیزوں کو حرام قراردیتے ہیں:کپڑوں کے ریشمی نقش ونگار وغیرہ کو ،سرخ گدیلے کو اور ماہ رجب کو پورے مہینے میں روزے رکھنے کو، تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیاکہ تو نے جو رجب کے روزوں کا ذکر کیا ہے تو جو آدمی ہمیشہ روزے رکھتا ہو وہ ماہ رجب کے روزوں کو کیسے حرام قرار دے سکتا ہے ۔۔۔۔‘‘الحدیث
    [ مسلم:رقم ۲۰۶۹]
    اس روایت سے معلوم ہوا کہ صحابیٔ رسول ابن عمررضی اللہ عنہ روزے کے لیے رجب کو خاص کرنے سے منع فرماتے تھے اوربعض لوگوں نے اسے مطلق حرام کا فتویٰ سمجھ لیا۔ورنہ حقیقت میں عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ ماہ رجب میں سرے سے روزے سے منع نہیں کرتے تھے بلکہ خود بھی ماہ رجب میں روزہ رکھتے تھے لیکن روزہ یا دیگر اعمال کے لیے آپ ماہ رجب کو خاص نہیں کرتے تھے اوردوسروں کی بھی اس سے منع کرتے تھے جیساکہ ابن ابی شیبہ سے صحیح سند سے یہ روایت اوپر پیش کی جاچکی ہے۔
    ماہ رجب اور موجودہ مسلمان
    اسلام نے جن بدعات وخرافات کو مٹادیا تھا آج کے بعض مسلمان نہ صرف یہ کہ ان بدعات کو دوبارہ اپنا رہے ہیں بلکہ ان میں اچھا خاصا اضافہ بھی فرمارہے ہیں ، چنانچہ رجب سے متعلق آج کے مسلمانوں میں درج ذیل خرافات عام ہیں:
     ماہ رجب کے فضائل:
    ماہ رجب کی فضیلت بس اتنی ہے کہ یہ حرمت کا مہینہ ہے اس کے علاوہ اس کی فضیلت میں جتنی بھی احادیث بیان کی جاتی ہیں وہ سب کی سب موضوع اور من گھڑت یا سخت ضعیف ومردود ہیں ،تفصیل کے لئے دیکھئے:[تبیین العجب بما ورد فی شہر رجب‘‘ لاابن حجر و ’’أداء ما وجب من بیان وضع الوضاعین فی رجب]
     نماز(صلاۃ الرغائب):
    ماہ رجب میں خصوصی طورپر پڑھنے کے لیے صلاۃ الرغائب کے نام سے کچھ لوگوں نے ایک نماز بھی ایجاد کرلی ہے جس کی کیفیت درج ذیل ہے:
    (الف): اس کا وقت ماہ رجب کے پہلے جمعہ کی رات میں مغرب کے بعد سے لے کر عشاء تک ہے۔
    (ب): اس میں بارہ رکعات پڑھی جاتی ہیں۔
    (ج): ہررکعت میں ایک بار سورہ فاتحہ ، تین بار سورۃ القدر اور بارہ بار سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے۔
    (د): ہردورکعت کے بعد سلام پھیرا جاتاہے۔
    (ھ): نماز ختم کرنے کے بعد دوسجدے مخصوص دعاؤں کے ساتھ مزید اداکئے جاتے ہیں ۔
    (ہ): اس کے بعد دعاء کی جاتی ہے۔
    اس نماز کی ایجاد سب سے پہلے بیت المقدس میں سن ۴۸۰ھ میں ہوئی ۔اس سے پہلے پورے عالم اسلام میں کسی نے بھی اس کا نام تک نہ سنا تھا۔[الحوادث والبدح:ص ۱۲۲]۔
    اس نماز کے ایجاد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک حدیث بھی گھڑلی گئی جس سے اس نماز کو ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن تمام محدثین نے متفقہ طور پر اس حدیث کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔[الموضوعات لابن الجوزی: ۲؍۱۲۵-۱۲۶، الفوائد المجموعہ:ص ۴۷-۴۸ ، البدع الحولیۃ: ص:۲۴۱]
     روز ے:
     (الف): لکھوی روزہ:
    اس مہینے میں لکھوی کے نام سے بھی ایک روزہ رکھا جاتا ہے جس کی بابت عقیدہ ہے کہ اس سے ایک لاکھ روزوں کاثواب ملتاہے۔
     (ب): ہزاری روزہ:
    ۲۷؍رجب کو روزہ رکھا جاتا ہے اور اسے ہزاری روزہ کا نام دیا جاتاہے، یعنی ۲۷؍رجب کا روزہ ایک ہزار روزوں کے برابر ہے ، یہ روزہ بھی خود ساختہ ہے اورکتاب وسنت میں اس کی کوئی دلیل نہیں۔
     (ج): مریم روزہ:
    یہ روزہ ۱۵رجب کو رکھا جاتاہے اور اسے مریم روزہ کا نام دیا جاتاہے۔
    یہ روزہ بھی بے اصل اورسراسر بدعت ہے، شیخ عبدالحق محدث دہلوی فرماتے ہیں:
    لوگوں نے جو رجب کی ۱۵؍تاریخ کو تعظیم کرنا اور اس میں روزہ رکھنا اور خاص نمازیں پڑھنا مشروع کررکھا ہے اور اس دن کانام یوم الاستفتاح اور اس روزہ کا نام مریم روزہ رکھا ہواہے ،یہ سب کسی حدیث سے ثابت نہیں۔(ماثبت بالسنہ بحوالہ:ماہ رجب اورمعراج:ص :۱۱)
    غرض یہ کہ اس مہینے میں روزے کی جتنی بھی شکلیں ہیں سب کی سب بے اصل ہیں کتاب وسنت میں ان کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔
     اعتکاف:
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    ’’أَمَّا تَخْصِيصُ رَجَبٍ وَشَعْبَانَ جَمِيعًا بِالصَّوْمِ أَوْ الِاعْتِكَافِ فَلَمْ يَرِدْ فِيهِ عَنْ النَّبِيﷺَ شَيْء ٌ وَلَا عَنْ أَصْحَابِه۔ وَلَا أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ‘‘
    ’’رجب یا شعبان کو روزے کے لیے کیا اعتکاف کے لیے خاص کرنے کے سلسلے میں اللہ کے نبیﷺآپ کے صحابہ اورائمہ اسلام سے کچھ بھی ثابت نہیں‘‘
    [مجموع الفتاوی(الباز المعدلۃ ) :۲۵؍۲۹۰]
    ژ عمرہ رجب:
    بعض حضرات اس مہینے میں بطور خاص عمرہ کا اہتمام کرتے ہیں اور یہ باور کرتے ہیں کہ اس مہینے میں عمرہ کرنے پر خصوصی ثواب حاصل ہوتاہے ، یہ چیز بھی غلط ہے کتاب وسنت میں اس خصوصیت کی کوئی دلیل نہیں ہے ، بلکہ آپ ﷺ نے پوری زندگی میں ماہ رجب میں کبھی بھی عمرہ نہیں کیا۔ دیکھئے :[البدع الحولیہ:۲۳۶]
     رجب کے کونڈ ے:
    اس بدعت کی ابتداء پوری دنیا میں سب سے پہلے ہندوستان میں رامپور روہیل کنڈ میں ہوئی، چنانچہ:
    مصطفی علی خان صاحب کے کتابچہ جواہر المناقب پرحاشیہ لگاتے ہوئے حامدحسن قادری لکھتے ہیں:
    ’’احقرحامدحسن قادری کو اس داستان عجیب (یالکڑہارے کی کہانی)کی اشاعت اور۲۲؍رجب والی پوریوں کی نیاز کے متعلق یہ علم ہے کہ یہ کہانی اورنیاز سب سے پہلے ۱۹۰۶؁ء میں ریاست رامپور یوپی میں حضرت امیرمینائی لکھنوی کے خاندان سے نکلی ہے میں اس زمانہ میں امیرمینائی صاحب کے مکان کے متصل رہتا تھا اور ان کے خاندان اورہمارے خاندان کے درمیان تعلقات تھے ۔۔۔الخ‘‘(ماہ رجب کے کونڈے :ص ۱۲، ازحکیم انیس احمدصدیقی)
    امام جعفرصادق رحمہ اللہ کے حوالے سے لکڑہارے کی جوکہانی بیان کی جاتی ہے ،ماہ رجب کے کونڈے نامی کتابچہ میں اس کہانی کا جائزہ ان الفاظ میں لیا گیاہے:
    ٭یہ لغو کہانی خود ظاہر کرتی ہے کہ: اس کا گھڑنے والا لکھنو کا کوئی جاہل تھا، جس کو اتنا بھی علم نہ تھا (اور ویسے بھی مثل مشہور ہے کہ دروغ گورا حافظہ نباشد افسانہ نگار نے اپنے قصے کی بنیاد مدینہ میں بادشاہ اور وزیر کے وجود پر رکھی ہے حالاں کہ)کہ مدینہ منورہ میں اور نہ صرف مدینہ، بلکہ پورے عرب میں نہ حضرت امام کے زمانے میں نہ اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد کوئی بادشاہ ہوا ہے اور نہ وزیر اعظم ،کیوں کہ اس وقت عرب میں خلافت قائم تھی، جس میں نہ تو بادشاہ اور نہ وزیر اعظم کا کوئی منصب و عہدہ تھا۔
    ٭عربوں میں میدے کی پوریاں گھی میں پکا کر کونڈوں میں بھرنے اور فاتحہ دلانے کا رواج آج تک نہ تھا اور نہ ہوا۔
    ٭حضرت جعفر بن محمد کی عمر کے۵۲سال تک تو بنو امیہ کی خلافت رہی۔ جس کا صدر مقام دمشق (ملک شام) تھا، مگر ان کی خلافت میں بھی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہ تھا۔
    ٭اس کے بعد تقریباً ۱۶سال تک آپ خلافت عباسیہ میں رہے، جس کا صدر مقام بغداد (عراق) تھا، ان کے ہاں بھی آپ کی موجودگی میں وزارت کا عہدہ قائم نہ ہوا تھا۔
    ٭یہ بات کتنی مضحکہ خیز ہے کہ حضرت امام نے اپنی زندگی ہی میں اپنی فاتحہ کرانے کا حکم خود اپنی ہی زبانِ مبارک سے دیا، حالاں کہ ایصالِ ثواب یا فاتحہ کسی کی بھی ہو وفات کے بعدہی ہوا کرتی ہے تو پھر حضرت امام نے اپنی زندگی ہی میں اپنے نام کے کونڈے بھروانے اور فاتحہ کرانے کا حکم کیسے دے دیا ؟ بلکہ آپ کا دامن تو ایسی لغو باتوں سے پاک ہے۔
    ٭اس لکڑہارے کا قصہ نہ کبھی مدینہ کی گلیوں میں گونجا، نہ عرب ممالک میں کہیں سنائی دیا اور نہ ہی مشرق و مغرب کے کسی اسلامی ملک میں کہیں پہنچا۔
    ٭حضرت جعفر بن محمد علیہ الرحمۃ۸؍رمضان المبارک۸۰ھ اور بروایت دیگر ۱۷؍ربیع الاوّل ۸۳ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے ، لیکن وفات کے متعلق شیعہ، سنی سب ہی کا اتفاق ہے کہ آپ نے ۱۵؍شوال۱۴۸ھ کو مدینہ منورہ ہی میں وفات پائی اوران کی زندگی کے حالات معروف و مشہور ہیں، لہٰذا ۲۲؍رجب کی تاریخ کی کوئی تخصیص نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ یہ نہ تو آپ کی تاریخ ولادت ہے اور نہ ہی تاریخ وفات۔
    ٭جس طرح اسرائیلی قوم عجائب پرست تھی اور ہر مدعی نبوت سے معجزات و کرامات کے ظہور کی آرزو مند رہتی تھی اسی طرح اودھ کی شیعہ ریاست کے ماتحت رام اور لچھمن کے دیس کے خالص ہندو معاشرے میں رہنے والے عوام کالانعام بھی ہندو دیو مالاؤں اور رامائن کے من گھڑت قصے سن سن کر عجائب پرست بن گئے تھے اور لکھنو کے داستان گویوں کو تو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ انہوں نے نوابوں کی سرپرستی میں طلسمِ ہوش رُبا اور داستانِ عجیب جیسی طویل داستانیں گھڑ کر ہندو دیو مالاؤں کو بھی مات کر دیا تھا، لہٰذا لکھنوی معاشرے میں بزرگانِ سلف کی طرف منسوب اور اخترا ع کردہ حکایات کا قبولِ عام حاصل کر لینا کوئی مشکل بات نہ تھی، کیونکہ اس کے لیے نہ کسی سند کی ضرورت تھی اور نہ ہی کسی ضابطے کی۔
    ٭جس چیز کودینی طور پر پیش کیا جائے اس کے جواز کی سند تو ضابطہ دین سے ہی پیش کی جانی چاہیے، سورۃ الانعام آیت ۱۷؍میں ارشاد باری تعا لیٰ ہے کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو اللہ تعالیٰ کے سوا اسے کوئی رد نہیں کر سکتا اور اگر وہ تم کو کوئی فائدہ پہنچائے توبھی اسے قدرت حاصل ہے لہٰذا غیر اللہ سے کوئی مراد مانگنا شرک ہے، جو نا قابلِ معافی گناہ ہے سورۃ ال عمران آیت:۱۰۴۔
    ٭پھر اگر حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق لکڑہارے کا پورا افسانہ اپنے اندر کوئی تاریخی حقیقت رکھتا تو سوچنے کی اور غور کرنے کی بات یہ ہے کہ تاریخِ اسلامی یا بزرگوں کے حالات کی کسی مستند و معتبر کتاب میں اس عظیم واقعہ کا کوئی ذکر کیوں نہیں آیا؟ ’’تلک عشرۃ کاملۃ‘‘اس قصے میں جو منظر کشی کی گئی ہے اس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ یہ افسانہ ہندوستان کے کسی راجہ یا راجدھانی کا تو ہو سکتا ہے، مگر عرب قبیلے یا فرد کا ہرگز نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح شیعوں نے سنی مسلم عوام کو دین سے گمراہ کرنے کے لیے چند جھوٹی اور فرضی کتابیں لکھ ماری ہیں اسی طرح یہ داستانِ عجیب بھی ایک فرضی اور من گھڑت جھوٹا افسانہ ہے ، مگر بے چارے توہم پرست اور عجوبہ پسند مسلم عوام میں کہاں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ سامنے کی دلچسپ بات کو چھوڑ کر معا ملے کی تہہ اور اصل حقیقت تک پہنچیں۔شروع شروع میں تو عرصے تک یہ رسم دبی دبی شیعوں کے حلقے میں محدود رہی ، لیکن پھر شیعوں نے سوچا کیوں نہ تعزیہ داری کی طرح کسی خوبصورت فریب اور تقیہ سے کام لے کر سنیوں کو بھی وفاتِ امیر معاویہ کے سلسلے کے اس جشنِ مسرت میں غیر شعوری طورپر شریک کر لیا جائے، چنانچہ انہوں نے حضرت امیرمعاویہ کے تاریخِ وفات رجب پر فریب کا پردہ ڈالنے کے لیے اس تاریخ کو حضرت امام جعفر کی طرف منسوب کر دیا اور لکڑہارے وغیرہ کا فرضی افسانہ گھڑا اور داستانِ عجیب اور نیازنامہ وغیرہ حضرت امام جعفر صادق کے نام سے چھپوا کر چہار دانگ عالم میں پھیلادیا ۔(ماہ رجب کے کونڈے: ص:۱۶۔۱۷)
     جشن معراج :
    معراج کا واقعہ کس سن میں ہوا اس بارے میںبہت اختلاف ہے نیزیہ واقعہ کس ماہ میں ہوا اس میں بھی شدید اختلاف ہے حتی کہ کس تاریخ کو یہ واقعہ ہوا اس پربھی سب کا اتفاق نہیں ۔
    معلوم ہواکہ معراج کا واقعہ کب پیش آیا اس بارے میں بہت زیادہ اختلاف ہے یہ شدید اختلاف اس بات کی دلیل ہے کہ امت نے وقعہ معراج کی تاریخ کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔
    لیکن اگرواقعہ معراج کی کوئی صحیح تاریخ ثابت بھی ہوجائے تو بھی محض تاریخ کا ثابت ہونا اس بات کے لیے کافی نہیں ہوگا کہ ہم اس تاریخ کو جش معراج منائیں بلکہ اس کے لیے قرآن و حدیث سے فہم سلف کے مطابق دلیل چاہئے۔

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings