Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • قرآن مجید:ہماری ضرورت

    قرآن اللہ کا کلام ہے، یہ اس کی کتاب ہے جسے اس نے انسانوں کی فلاح اور رشد و ہدایت کے لیے نازل کیا ہے، حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے اس قرآن کو اللہ رب العالمین نے اپنے پیارے رسول محمد ﷺ پر نازل کیا اور اس کتاب کے ذریعے لوگوں کو ڈرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی ساتھ اس نے اس کتاب کو انسان کی ضرورت قرار دیا کہ زندگی میں انسانوں کے تمام معاملات کے لیے اس کتاب کی نہایت ہی ضرورت ہے، زیر نظر مضمون میں ہم اسی حوالے سے گفتگو کریں گے کہ قرآن ہماری ضرورت کیوں ہے؟ کیسے ہے؟ اور کس طریقے سے ہے؟
    ۱۔ اللہ کا تعارف حاصل کرنے کے لیے:
    قرآن مجید کے اندر جگہ جگہ اللہ رب العالمین کا تذکرہ ہے، وہ اللہ جو انسانوں کا رب ہے، جو ان کا مالک ہے، جو ان کا خالق ہے، جو ان کے تمام معاملات کی تنظیم اور تدبیر کرنے والا ہے لہٰذا انسانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خالق و مالک، اپنے رب اور اپنے معبود کو پہچانیں اور اللہ کے تعارف کے لیے یہ کتاب یعنی قرآن مجید نہایت ہی معاون ثابت ہوتی ہے۔آپ قران مجید پڑھیں تو جگہ جگہ آپ کو اللہ رب العالمین کا تذکرہ ملے گا، ہر ایک آیت یا دوسری آیت میں اللہ کے کسی نام، اس کی کسی صفت، اس کی کسی خوبی، اس کے کسی کمال اور اس کے کسی کام کا تذکرہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے کیا کیا ہے اور انسانوں کی ہدایت اور ان کی بہتری کے لیے اس نے دنیا کے اندر کس کس طریقے سے انتظام کیا ہے۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم اپنے رب کو پہچان سکیں اور اپنے رب کا تعارف حاصل کر سکیں۔
    ۲۔نبی کریم ﷺ کی سیرت اور حیات طیبہ جاننے کے لیے:
    یہ قرآن اللہ رب العالمین نے رسول ﷺ پر نازل کیا تو قرآن مجید کے اندر جو کچھ بھی ہے وہ رسول ﷺ کی زندگی کا حصہ ہے اور رسول اکرم ﷺ کی زندگی کو مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں کے لیے اللہ نے اسوہء حسنہ اور نمونہ قرار دیا ہے، جب تک ہم قرآن نہیں پڑھیں گے تب تک ہمیں اپنے پیغمبر ﷺکی سیرت اور حیاتِ طیبہ ٹھیک طریقے سے جاننے کا موقع نہیں ملے گا، اسی لیے جب پوچھنے والے نے اماں عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا تھا کہ اللہ کے رسول ﷺ کے اخلاق کیسے تھے؟ تو انہوں نے کہا تھا:کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ قرآن میں جو کچھ ہے وہ محمد ﷺ کے اخلاق ہیں۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم اپنے پیارے رسول ﷺکی سیرت طیبہ کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں اور ان کو اپنے لیے نمونہ مان کر انہی کے راستے کو اختیار کر کے اس پر چلنے کا انتظام کر سکیں۔
    ۳۔عبادتوں کے لیے:
    آپ قرآن مجید پڑھیں تو آپ کو یہ بات ملے گی کہ اللہ نے قرآن میں جو سب سے پہلا حکم دیا ہے وہ اس کی عبادت کا ہے، اللہ رب العالمین نے فرمایا کہ:’’اے لوگو!اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیا اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا‘‘۔[سورۃ البقرۃ:۲۱] اور آپ جانتے ہیں کہ اللہ نے انسانوں اور جنوں کی تخلیق صرف اپنی عبادت کے لیے کی ہے جیسا کہ اللہ نے سورۃ الذاریات میں اس کا تذکرہ کیا ہے اور مکمل قرآن آپ پڑھ جائیں تو آپ کو یہ بات معلوم ہوگی کہ اللہ نے قرآن مجید کے اندر مختلف طرح کی عبادتوں کا تذکرہ کیا ہے اور ساتھ ہی اس بات کا حکم دیا ہے کہ عبادت کے جو بھی کام ہیں وہ صرف اور صرف اللہ رب العالمین کے لیے انجام دئیے جائیں گے اس کے علاوہ کسی اور کے لیے عبادت کا کوئی بھی کام انجام دینا یہ شرک ہے اور اسی بات کو ثابت کرنے کے لیے اللہ رب العالمین نے نبیوں اور رسولوں کا سلسلہ بھی جاری کیا اور ہر نبی ہر رسول کی بنیادی دعوت یہی تھی کہ اے لوگو!اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت کی پیروی اور اس کی عبادت سے بچو۔آپ جب تک قرآن نہیں پڑھیں گے تب تک آپ کو ٹھیک طریقے سے عبادتوں کے بارے میں علم حاصل نہیں ہوگا۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم عبادتوں کے بارے میں صحیح طریقے سے معلومات حاصل کر سکیں اور عبادتوں کا تنہا اور اکیلا مستحق جو اللہ ہے اس اللہ کی ہم ٹھیک طریقے سے عبادت کر سکیں۔
    ۴۔انبیاء کے واقعات سے صبر اور برداشت کا مادہ پیدا کرنے کے لیے:
    انسانی زندگی میں بعض دفعہ حالات ایسے پیدا ہو جاتے ہیں کہ انسان پریشان ہو جاتا ہے اور ایسی صورت حال میں وہ بعض دفعہ کوئی غلط حرکت کر جاتا ہے یا کسی غلط چیز کا انتخاب کر لیتا ہے، لیکن اگر اس کے دماغ میں قرآنی واقعات ہوں اور انبیاء علیہم السلام کے واقعات اور ان کے قصے محفوظ ہوں تو ایسے نازک اور مشکل ترین حالات پر صبر کرنا اور اسے برداشت کرنے کا مادہ اس کے اندر پیدا ہوگا، اسی لیے قرآن مجید ہماری ضرورت ہے تاکہ ہمارے اندر صبر اور برداشت کا مادہ پیدا ہو، آپ قرآن مجید اٹھا کر کے دیکھیں تو اللہ رب العالمین نے مختلف نبیوں کے قصے اور واقعات ذکر کیے ہیں، وہ کن حالات سے گزرے، انہوں نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا، بیماریوں پر صبر کیسے کیا، مصائب پر صبر اورتکلیف دہ حالات کا سامنا ان لوگوں نے کیسے کیا یہ ساری باتیں اللہ رب العالمین نے قرآن مجید کے اندر بیان کی ہیں۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے واقعات اور ان کے قصے پڑھ کر کے ہمارے اندر صبر اور برداشت کا مادہ پیدا ہو اور ہم مختلف طرح کے مشکل حالات اور پریشانیوں کا صحیح طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔
    ۵۔بری اور نافرمان قوموں کے انجام سے عبرت و نصیحت حاصل کرنے کے لیے:
    اللہ رب العالمین نے جہاں انسانوں کی نیکیوں اور ان کی اچھائیوں پر اجر و ثواب کا وعدہ کیا ہے وہیں گناہوں پر اور نافرمانیوں پر سخت قسم کی سزاؤں کی بات بھی بتلائی ہے، قرآن مجید کے اندر اللہ رب العالمین نے ایسی بری اور نافرمان قوموں کا انجام بھی ذکر کیا ہے کہ جنہوں نے اللہ کی نافرمانی کی، اس کے رسولوں کو جھٹلا دیا، اس کی کتابوں کی تکذیب کی، نشانیوں کا مطالبہ کیا، پھر نشانیاں اور معجزات دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائے تو اللہ رب العالمین نے ان کو کسی عذاب میں مبتلا کر دیا اور دنیا کے اندر ہی سزا دے کر ان کے وجود کو اللہ نے مٹا دیا، یہ کس لیے؟ تاکہ یہ قومیں دوسرے لوگوں کے لیے نصیحت کا اور عبرت کا سامان بن سکیں۔قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہمارے ذہن و دماغ میں یہ احساس باقی رہے اور اس بات کی ہمیں جانکاری ہو کہ اگر ہم بھی نافرمانی کریں گے، اگر ہم بھی برا راستہ اختیار کریں گے تو جیسے اللہ نے پچھلی قوموں کو کسی عذاب میں مبتلا کر دیا اور انہیں اللہ نے مٹا دیا ایسے ہی ہمارے گناہوں پر، ہماری غلطیوں پر اور ہماری برائیوں پر اللہ ہمیں بھی سزا دے سکتا ہے اور ہمیں دوسرے لوگوں کے لیے عبرت اور نصیحت کا سامان بنا سکتا ہے۔
    ۶۔گھریلو معاملات کے لیے:
    قرآن مجید کے اندر اللہ رب العالمین نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ انسان جس گھر میں رہتا ہے اور جن لوگوں کے درمیان رہتا ہے تو اس گھر میں اور ان لوگوں کے درمیان رہ کر کے اسے کس طریقے کی زندگی گزارنا چاہیے، گھریلو معاملات کی تمام تر چیزیں اللہ نے تفصیل سے قرآن میں بیان کر دی ہیں، شادی شدہ زندگی کے مسائل، ماں باپ کے حقوق، اولاد کے حقوق، رشتہ داروں کے حقوق، نکاح کے مسائل، مہر کے مسائل، وراثت کے مسائل اور گھریلو زندگی کے تمام معاملات اور مسائل کا اللہ نے قرآن کے اندر تذکرہ کر دیا ہے۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہمیں گھریلو معاملات کی جانکاری حاصل ہو سکے اور ہم صحیح طریقے سے اپنے گھر والوں، رشتہ داروں اور دیگر تمام فیملی ممبران کے حقوق ادا کر سکیں۔
    ۷۔حلال و حرام کی تمیز کر کے مال و دولت کے حصول کے لیے:
    اللہ نے انسانوں کو اس بات کا حکم دیا ہے کہ وہ حلال کھائیں اور حلال کمائیں، حرام کمائی اور حرام مال سے دور رہیں اور قرآن کے اندر اللہ نے حلال کیا ہے حرام کیا ہے اس کی بہت حد تک وضاحت بھی کر دی ہے، اور حلال و حرام کی اہمیت کیا ہے ایک انسان کی زندگی میں بطور خاص ایک مسلمان کی زندگی میں کہ حلال مال ہی اللہ کے ہاں قبول ہوتا ہے اور حرام مال کھانے اور کمانے کی وجہ سے ایسے بندے کی عبادت اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتی ہے تو ایک مسلمان کے لیے حلال و حرام کی جانکاری حاصل کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ جو مال کما رہا ہے اس مال کے بارے میں اسے معلوم ہو کہ یہ حلال ہے یا حرام۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم حلال و حرام کی تمیز کر سکیں اور اس تمیز کے بعد ہمارے پاس جو مال آئے وہ مال حلال ہو حرام مال نہ ہو۔
    ۸۔بیماروں اور بیماریوں کے علاج کے لیے:
    قرآن یہ شفا ہے رحمت ہے اور اللہ نے اس چیز کا تذکرہ کئی جگہوں پر کیا ہے، جیسا کہ اللہ نے سورہ یونس کی ایک آیت میں بیان فرمایا کہ:’’اے لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے نصیحت والی چیز آ چکی ہے اور وہ چیز آ چکی ہے جو بیمار دلوں کے لیے شفا اور علاج ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت کا ذریعہ ہے‘‘۔[ یونس:۵۷]
    دوسری جگہوں پر اللہ رب العالمین نے اسی قسم کی اور باتیں بیان کی ہیں جیسا کہ سورہ بنی اسرائیل کی ایک آیت میں اللہ نے فرمایا:’’اور ہم نے قرآن میں جو کچھ نازل کیا ہے وہ شفا اور رحمت ہے مومنوں کے لیے‘‘۔[ بنی اسرائیل:۸۲]
    مومنوں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیماریوں اور اپنے بیماروں کا علاج قرآن مجید کے ذریعے کریں کیونکہ قرآن مجید مکمل شفا اور علاج ہے، تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم اپنی بیماریوں اور اپنے بیماروں کا علاج کر سکیں۔
    ۹۔جنت حاصل کرنے اور جہنم سے بچنے کے لیے:
    یقینا جنت میں ہر کوئی جانا چاہتا ہے اور جہنم سے سبھی بچنا چاہتے ہیں لیکن جہنم سے کون بچ سکتا ہے اور جنت میں کس کا داخلہ ہوگا؟ یہ بات تقریباً مکمل طریقے سے قرآن مجید کے اندر اللہ نے بیان کر دیا ہے، آپ قرآن مجید پڑھیں تو جگہ جگہ آپ کو اس بات کا تذکرہ ملے گا کہ فلاں قوم اور فلاں مذہب والے کہتے ہیں کہ وہ جنت میں جائیں گے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ جنت میں جائیں گے، پھر آگے اللہ رب العالمین نے ذکر کیا ہے کہ جنت میں کون جائے گا اس کی مکمل تفصیل اللہ نے بیان کر دی ہے کہ جنت میں کون جائے گا اور جہنم سے کس کو بچایا جائے گا، ساتھ ہی وہ تمام اعمال بھی ذکر کر دئیے ہیں اور وہ تمام راستے بتا دئیے ہیں جو جنت کی طرف لے جاتے ہیں اور جو جہنم سے بچاتے ہیں۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم جنت حاصل کرنے کے لیے جنت میں داخلہ دلانے والے اعمال کر سکیں اور جہنم سے ہم بچ سکیں اور جو اعمال جہنم میں لے جانے والے ہیں ان اعمال سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔
    ۱۰۔قیامت کی ہولناکیوں سے بچنے کے لیے:
    قیامت پر ایمان رکھنا ایک مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے اور قیامت کی ہولناکیوں کا اللہ رب العالمین نے قرآن کے اندر تذکرہ کر دیا ہے کہ جب قیامت آئے گی تو اس وقت ماحول کیا ہوگا، اللہ نے ذکر کیا ہے، فرمایا:قیامت آئے گی تو دودھ پلانے والی عورت اپنے دودھ پیتے ہوئے بچے کو خود سے دور کر دے گی، حاملہ عورت اپنا حمل ساقط کر دے گی، سورج کو لپیٹ لیا جائے گا، ستارے بے نور کر دئیے جائیں گے، پہاڑوں کو چلایا جائے گا، آسمان پھٹ جائے گا، زمین کو لپیٹ لیا جائے گا، زمین اور پہاڑ کو اٹھا کر آپس میں ٹکرا دیا جائے گا، سورج اور چاند کو جمع کر دیا جائے گا اور آنکھیں خیرہ ہو جائیں گی، اس قسم کی مزید اور مختلف باتیں اللہ نے قیامت کی ہولناکیوں سے متعلق ذکر کی ہیں، یقینا قیامت کا معاملہ بڑا عجیب و غریب ہے، قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے اور ہر انسان کو اس مرحلے سے گزرنا ہے اس لیے قیامت کی ہولناکیوں سے بچنے کی تدبیر اختیار کرنا چاہیے اور قرآن اس حوالے سے مکمل تفصیل بتاتا ہے کہ قیامت کے ہولناکیوں اور پریشانیوں سے کون بچ سکتا ہے۔تو قرآن ہماری ضرورت ہے کیوں؟ اس لیے تاکہ ہم اپنے آپ کو قیامت کی ہولناکیوں اور اس دن کی پریشانیوں سے بچا سکیں۔
    خلاصہ:
    محترم قارئین! یوں تو قرآن مجید ہماری زندگی کے ہر موڑ اور ہر گوشے کی بنیادی ضرورت ہے لیکن یہ چند باتیں بطور تذکیر اور نصیحت کے پیش کر دی گئی ہیں تاکہ ہم قرآن کی اہمیت کو سمجھیں، اپنی زندگی میں اس کی ضرورت کو جانیں اور قرآن کی تلاوت کر کے اور اس کی باتوں پر عمل کر کے ہم وہ کامیابیاں اور وہ سعادتیں حاصل کر لیں جن کا وعدہ اللہ نے ہم سے کیا ہے کہ قرآن پڑھنے والے کو اتنے اجر عظیم سے نوازا جائے گا۔
    اللہ قرآن مجید کو ہمارے دلوں کی بہار بنا دے، ہمارے غموں کے خاتمے کا ذریعہ اور سبب بنا دے، ہماری پریشانیوں کا علاج بنا دے، ہماری آنکھوں کی روشنی بنا دے اور ہمیں قرآن مجید کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings