Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • درسِ حدیث

    عَنْ اَبِي مُوسَي الاَشْعَرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:’’مَثَلُ الَّذِي يَقْرَاُ القُرْآنَ: كَالْاُتْرُجَّةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَالَّذِي لَا يَقْرَاُ القُرْآنَ:كَالتَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَاُ القُرْآن:كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الفَاجِرِ الَّذِي لَا يَقْرَاُ القُرْآنَ:كَمَثَلِ الحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا مُرٌّ، وَلَا رِيحَ لَهَا‘‘۔
    [صحیح البخاری: ۵۰۲۰، اطرافہ: ۵۰۵۹، ۵۴۲۷، ۷۵۶۰،تحفۃ :۶؍۲۳۵،۸۹۸۱]
    مفردات الحدیث:
    الاترجة:’’واحدة نوع من الثمار الحمضيات جميل المنظر طيب الطعم والنكهة لين الملمس كثير المنافع‘‘۔
    ’’یہ لیموں کی طرح ایک پھل ہوتاہے جو کھٹا،دیکھنے میںخوبصورت ،ذائقہ دار ، نرم اور بہت فائدے مند ہوتا ہے‘‘۔
    الريحانة:’’واحدة نوع من النبات‘‘۔
    ’’درخت کی ایک قسم،جس کی خوشبو اچھی اورذائقہ کڑوا ہوتا ہے‘‘۔
    الحنظلة:’’واحدة نوع من ثمار اشجار الصحراء التى لا توكل‘‘۔
    ’’صحراء درختوںمیںپایاجانے والا ایک قسم کا پھل جسے اس کی کڑواہٹ کے سبب کھایانہیںجاتا ہے‘‘۔
    [فتح الباری لابن حجر:۹؍۶۶]
    ترجمہ: ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’ اس (مومن کی) مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے سنگترے کی سی ہے جس کامزہ بھی لذیذ ہوتا ہے اور جس کی خوشبو بھی بہترین ہوتی ہے اور جو مومن قرآن کی تلاوت نہیں کرتا اس کی مثال کھجور کی سی ہے اس کا مزہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن اس میں خوشبو نہیں ہوتی اور اس بدکار (منافق)کی مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے ریحانہ کی سی ہے کہ اس کی خوشبو تو اچھی ہوتی لیکن مزہ کڑوا ہوتا ہے اور اس بدکار کی مثال جو قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرتا اندرائن کی سی ہے جس کا مزہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس میں کوئی خوشبو بھی نہیں ہوتی‘‘۔
    شرح: اس حدیث سے معلو م ہوتا ہے کہ قرآن سے وابستگی سے متعلق لوگوںکی چا ر قسمیںہیں۔
    ۱۔ اترجہ سے تشبیہ ایسے لوگوںکی دی گئی ہے جو قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے احکامات پربھی عمل کرتے ہیں۔
    ۲۔ وہ لوگ جو قرآن نہیںپڑھتے ہیں(مو من ) لیکن قرآن کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔ان کی تشبیہ کھجو ر سے دی گئی ہے ۔ جس میںخوشبو تو نہیںہے لیکن ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔
    ۳۔ ریحانہ سے تشبیہ ان منافقین کی دی گئی ہے جو قرآن پڑھتے تو ہیںلیکن اس کے احکامات پر عمل نہیںکرتے ہیں۔
    ۴۔ حنظلہ سے تشبیہ اس فاجر کی دی گئی ہے جو نہ تو قرآن پڑھتا ہے اور نہ ہی اس کے احکامات پر عمل کرتاہے۔
    حدیث سے مستنبط مسائل:
    ۱۔ اس حدیث سے حامل قرآن کی فضیلت کا علم ہوتاہے ،اسی طرح تلاوت قرآن سے مقصود قرآن پر عمل ہے۔
    ۲۔ اس حدیث کے اندر اس بات کا پیغام ہے کہ ایک مسلمان کو تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ اس کی آیتوںپر تدبر و تفکر بھی کرنا چاہیے۔
    ۳۔ بلا ایمان کے قرآن انسان کو نفع نہیںپہنچا سکتاہے ،لیکن اس کے برعکس ایمان ہو اور قرآن پر عمل نہ ہوتو یہ ایمان اس کے جنت میںجانے کا سبب بن سکتاہے ۔
    ۴۔ سمجھانے کے لیے مثالوں کا سہارا لیا جاسکتاہے۔
    ۵۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے کلام کی اثر انگیزی انسان کے ظاہر و باطن دونوں میں پائی جاتی ہے۔
    ۶۔ اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ مومنین میںبعض ا یسے بھی ہوسکتے ہیںجو نہ قرآن سنتے ہیںنہ اس پر عمل کرتے ہیںاور نہ ہی تلاوت کرتے ہیں۔اور یہ ترک قرآن کی ایک قسم ہے ۔
    ٭٭٭

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings