Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • ناقدین کی طرف سے عدمِ معرفت کے اظہار اور مجہول کا حکم لگانے میں فرق

    کسی ناقد کی طرف سے عدمِ معرفت کا اظہار محض اپنی حد تک لاعلمی اور عدمِ اطلاع کا اعتراف ہوتا ہے جس کی بنیاد مکمل تحقیق وتفتیش پر نہیں ہوتی۔ لیکن جب کوئی ناقدکسی راوی پر غیرمعروف یا مجہول کاحکم لگاتا ہے تو وہ ایک کلی حکم ہوتاہے اور مکمل تحقیق وتفتیش کے بعد ہی یہ حکم صادرکرتاہے۔
    اس کو مثال سے یوں سمجھیں کہ زید نامی ڈاکٹر آپ کو سرسری طور پر دیکھ کر یہ کہہ دے کہ:
    مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے جسم میں کوئی بیماری ہے۔
    جبکہ بکر نامی ڈاکٹر آپ کو پوری طرح مکمل چیک کرکے یہ کہہ دے کہ:
    آپ کے جسم میں کوئی بیماری نہیں ہے۔
    تو ان دونوں ڈاکٹروں کا بیان ایک درجے کا ہرگز نہیں ہے۔ چنانچہ ڈاکٹر زید کے بیان کہ’’ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے جسم میں کوئی بیماری ہے‘‘ کے بعدکوئی اور ڈاکٹر آپ سے یہ کہہ دے کہ آپ کے اندر کوئی بیماری ہے ۔ تو آپ ڈاکٹر زید کی بات کو اُس کے عدمِ علم پر محمول کر کے نظر انداز کر دیں گے اور دوسرے ڈاکٹر کے بیان کو اس کے علم پر محمول کرکے یہ سمجھیں گے کہ اس نے اپنے پختہ علم اور مکمل تفتیش کے بعد یہ نتیجہ پیش کیاہے۔
    لیکن ڈاکٹر بکر کے بیان’’ آپ کے جسم میں کوئی بیماری نہیں‘‘ کے بعد اگر کوئی اور ڈاکٹر آپ سے یہ کہہ دے کہ آپ کے جسم میں بیماری ہے۔ تو یہاں آپ ڈاکٹر بکر کے بیان کو نظر انداز نہیں کر سکتے، کیوں کہ اس نے بھی اپنے پختہ علم اور اپنی تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے نتیجہ پیش کیا تھا۔اس لیے یہاں آپ ان دونوں میں سے اس ڈاکٹرکے بیان کو ترجیح دیں گے جو آپ کی نظر میں زیادہ تجربہ کار اور زیادہ مہارت والا ہے۔
    یہی حال ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال کا بھی ہے کہ ان میں اگر کوئی ناقد محض اپنی حد تک اپنی لا علمی اور عدمِ معرفت کا اظہار کرے تو اسے صرف اس وقت نظر انداز کیا جا سکتا ہے جب دوسرا ناقد اس کے معارض کوئی بات کہہ دے۔
    لیکن اگر کوئی ناقد کسی راوی سے متعلق بالجزم غیرمعروف یا مجہول کا فیصلہ صادرکر دے تو اس کے معارض قول آنے پر بھی اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،کیوں کہ بالجزم غیرمعروف اور مجہول کا حکم مکمل تحقیق و جستجو اور بھرپور معلومات کے بعدہی صادر ہوتا ہے۔ لہٰذا ایسے معاملے میں ہم دونوں ناقدین کی مہارت اور ان کے رتبے اور قرائن وغیرہ کی روشنی میں ترجیح دیں گے کہ کس کی بات زیادہ وزنی ہے۔
    افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے لوگ اس اہم فرق سے غافل ہوتے ہیں اور پھر وہ دو طرح کی غلطیاں کرتے ہیں: ایک غلطی یہ کہ محض اپنے عدمِ علم ہی کی بنیاد پر بالجزم فیصلہ صادر کر دیتے ہیں، مثلاً کسی کو کسی راوی کا ترجمہ نہیں ملا تو محض اپنے عدمِ علم کی بنا پر بالجزم اسے مجہول کہہ دیتے ہیں اور دوسری غلطی یہ کہ دیگرائمہ کے کلام میں عدمِ معرفت کے اظہار کو مثلاً ’’لا نعرفہ ‘‘وغیرہ کو بالجزم فیصلہ سمجھ بیٹھتے ہیں اور دوسری طرف بالجزم فیصلے کو مثلاً مجہول کہنے کو محض ذاتی عدمِ واقفیت پر محمول کرنے لگ جاتے ہیں۔
    ٭ ائمۂ فن کی تصریحات:
    حافظ ابن حجررحمہ اللہ قاضی عیاض رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
    قال عياض:’’ولفظة مجهول إنما تطلق فى صناعة الأثر على من لم يعرف أحد من أهل الصنعة حاله وأما أن يسمع أحد بمن لا علم له به فلا ينبغي أن يطلقها عليه فيحكم عليه بذٰلك وقد عرفه غيره ‘‘
    قاضی عیاض فرماتے ہیں کہ:لفظ ’’مجہول‘‘کا اطلاق ائمۂ فن کے یہاں اُس راوی پر ہوتا ہے جس کی حالت کے بارے میں ائمۂ فن میں سے کسی کو بھی آگاہی نہ ہو، لیکن اگرکسی شخص کو کسی راوی کے بارے میں محض ذاتی طور پر علم نہ ہو تو اس کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اس پر ’’مجہول‘‘کا حکم لگا دے، جب کہ دوسرے لوگ اس پر آگاہ ہوں۔
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ:۹؍۷۹]
    حافظ ابن حجررحمہ اللہ ایک اور مقام پر لکھتے ہیں:
    ’’ومن عادة الأئمة أن يعبروا فى مثل هذا بقولهم:لا نعرفه أولا نعرف حاله وأما الحكم عليه بالجهالة فقدر زائد لا يقع إلا من مطلع عليه أو مجازف ‘‘
    ’’ائمۂ فن کی عادت یہ ہے کہ وہ ایسے مواقع پر ’’ہم اسے نہیں جانتے‘‘یا’’ہمیں اس کی حالت معلوم نہیں‘‘جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ رہی بات بالجزم ’’مجہول‘‘کا حکم لگا دینے کی تو یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور یہ کماحقہ وہی امام کرسکتا ہے جو تفتیش کے تمام مراحل کے بعد اس راوی کی اُس پوزیشن پر بخوبی واقف ہوچکا ہو، ورنہ پھر ایک غیرذمے دار شخص ہی ایسا بول سکتاہے جو اپنی علمی حدسے آگے بڑھ کر بات کرنے کا عادی ہو‘‘
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ: ۲؍۱۶۵]
    چنانچہ امام ابن المدینی، ابوحاتم اور ان جیسے اساطینِ فن جب کسی راوی کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ’’ لا نعرفہ‘‘ (ہم اسے نہیں جانتے) تو یہ محض ان کی طرف سے عدمِ معرفت کا اظہار ہوتا ہے، لیکن اگر یہ ائمہ فن کسی راوی کو بالجزم مجہول (غیر معروف)کہہ دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ ائمہ پوری طرح تفتیش کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اُس کا کہیں کوئی سراغ نہیں ہے اور کسی بھی امام کے پاس اس کے بارے میں مطلوبہ معلومات نہیں ہیں۔
    ٭ مذکورہ فرق کو نظر انداز کرنے والوں میں امام ابن حزم رحمہ اللہ کا نام:
    لیکن بعض اہلِ علم ایسے ہیں جنہوں نے اس بار ے میں غیر ذمہ دارانہ فیصلے کر دیئے ہیں، یعنی کسی راوی سے متعلق محض اپنی لا علمی کی بنا پر مجہول کا فیصلہ صادرکردیا، امام ابن حزم (المتوفی۴۵۶) انہی لوگوں میں سے ہیں۔
    چنانچہ ایک مشہور ثقہ حافظ امام کے بارے میں ابن حزم رحمہ اللہ نے محض اپنی لاعلمی کی بناپر ’’مجہول‘‘ کہہ دیا تو حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے لکھا:
    ’’وهذه عادة ابن حزم إذا لم يعرف الراوي يجهله ولو عبر بقوله:لا أعرفه لكان أنصف ‘‘
    یہ ابن حزم کی عادت ہے کہ جب وہ کسی راوی کی معرفت نہیں رکھتے تو اسے ’’مجہول‘‘کہہ دیتے ہیں، جبکہ اگر وہ ’’لا اعرفہ‘‘(میں اسے نہیں جانتا) کی تعبیراستعمال کرتے تو یہ مبنی برانصاف بات ہوتی۔
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ:۱؍۵۵۴]
    ایک اور مشہور ثقہ امام کے بارے میں بھی امام ابن حزم رحمہ اللہ نے اپنی لاعلمی کی بنا پر اسے مجہول کہہ دیا تو حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے کہا:
    ’’ولم يعرفه ابن حزم فقال فى المحلي:إنه مجهول وهذا تهور من ابن حزم يلزم منه أن لا يقبل قوله فى تجهيل من لم يطلع هو على حقيقة أمره ‘‘
    ’’ابن حزم انہیں پہچان نہیں سکے تو’’ محلیٰ‘‘ میں انہیں مجہول کہہ دیا۔ یہ ابن حزم کی زیادتی ہے اور اس بنا پر ضروری ہے کہ وہ کسی راوی کے حالات سے ناواقفیت کی بنا پرجو مجہول کہتے ہیں تو ان کی یہ بات قبول نہ کی جائے‘‘
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ:۲؍۱۶۵]
    ٭ امام ابن القطان رحمہ اللہ بھی امام ابن حزم رحمہ اللہ کے نقش قدم پر:
    امام ابن القطان بھی اس معاملے میں ابن حزم رحمہ اللہ کے نقشِ قدم پر ہیں، چنانچہ حافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    ’’وابن القطان يتبع ابن حزم فى إطلاق التجهيل على من لا يطلعون على حاله ‘‘
    ’’جن رواۃ کے بارے میں محض خود کو علم نہ ہو انہیں مطلق ’’مجہول‘‘کہنے میں ابن القطان بھی ابن حزم کی پیروی کرتے ہیں‘‘
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ:۱؍۵۳۳]
    ٭ حافظ ابن حجرکی طرف سے ابن حزم اور ابن القطان رحمہما اللہ پر رد:
    حافظ ابن حجررحمہ اللہ ابن حزم اور ابن القطان رحمہمااللہ کے اس طرزِ عمل پر رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
    ’’وقد وقعت هذه العبارة فى كلام ابن حزم وفي كلام بعض من تبعه كابن القطان وليس بجيد منهم ‘‘
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ:۹؍۷۹]
    اس طرح کی باتیں امام ابن حزم کے کلام میں پائی جاتی ہیں اور بعض ان لوگوں کے یہاں پائی جاتی ہیں جو ابن حزم کے نقشِ قدم پر چل پڑے جیسے ابن القطان، اور ان لوگوں کا یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
    [لسان المیزان لابن حجر، ت أبی غدۃ:۹؍۷۹]
    ایک اور جگہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا:
    ’’عده أبو الحسين بن القطان فيمن لا يعرف وذلك قصور منه فلا تغتر به وقد أكثر من وصف جماعة من المشهورين بذلك وتبعه إلى مثل ذلك أبو محمد بن حزم ولو قالا لا نعرفه لكان أولي لهما‘‘
    ’’ ابن القطان نے انہیں ان لوگوں میں شمار کر دیا جو ’’لا یعرف‘‘ (غیر معروف) ہیں اور یہ ان کا قصور ہے، لہٰذا اس سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔ ابن القطان نے ایسے بہت سے مشہور رواۃ کو مجہول و غیرمعروف کہہ ڈالا ہے، یہی طرزِ عمل ابن حزم کا بھی ہے، حالانکہ یہ دونوں ایسے مواقع پر’’ لا نعرفہ‘‘ (ہم اسے نہیں جانتے) کی تعبیر استعمال کرتے تو ان کے لیے بہتر تھا‘‘
    [تہذیب التہذیب لابن حجر، ط الہند:۹؍۴۸۸]
    خلاصۂ کلام یہ کہ:
    کسی راوی سے متعلق محض عدمِ معرفت کے سبب اس پر مجہول کا حکم لگانا درست نہیں ہے ، ناقدین جب کسی راوی سے متعلق عدمِ معرفت کااظہار کرتے ہیں اور کسی راوی پر مجہول کا حکم لگاتے ہیں تو دونوں میں بڑا فرق ہوتاہے۔

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings