Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • چند من گھڑت و مسنون دعائوں کی پہچان (قسط ثانی)

    ٭(۴) کام اور بوجھ کی آسانی کے لیے من گھڑت دعا۔
    کام اور بوجھ کی آسانی کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اس آیت کو ایک دفعہ پڑھ لیں ۔
    {الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ}
    [سورۃ الانفال:۶۶](قرآنی آیتوں سے علاج ص: ۳۰)
    کام اور بوجھ کی آسانی کے لیے ہر فرض نماز کے بعد مذکورہ آیت کو پڑھنا بے دلیل اور من گھڑت ہے ، کتاب و سنت میں اس کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے ۔
    ٭ (مشکل ) کام اور بوجھ کی آسانی کے لیے مسنون دعا ئیں :
    ۱۔ ’’اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَهْلًا إِذَا شِئْت‘‘۔
    عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:’’اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَهْلًا إِذَا شِئْتَ‘‘۔
    انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ اس طرح (اللہ سے دعا مانگتے تھے )
    ’’اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَهْلًا إِذَا شِئْت‘‘
    ’’اے اللہ کوئی چیز آسان نہیں سوائے اس کے جسے تو آسان فرمادے اور اگر تو چاہے تو مشکل آسان کردے ‘‘
    [صحیح ابن حبان :۹۷۴]
    ۲۔ {رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي۔وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي}
    ’’ اے پروردگار میرا سینہ میرے لیے کھول دے اور میرے کام کو مجھ پر آسان کردے‘‘۔
    [ سورہ طہ:۲۵،۲۶]
    اگر زندگی کا کوئی مسئلہ بہت پیچیدہ ہوجائے حل نہ ہورہا ہو اور صبر بھی نہ ہورہاہو تو درج ذیل دعا کثرت سے پڑھیں۔
    ۳۔ {رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ}
    ’’اے پروردگار ہمیں صبر دے ، ثابت قدمی دے ، اور قومِ کفار پر ہماری مدد فرما ‘‘!
    [ سورۃ البقرۃ : ۵۰]
    ٭(۵) قرض کی ادائیگی کے لیے من گھڑت دعا :
    قرض کی ادائیگی کے لیے صبح وشام اس آیت کو کثرت سے پڑھیں ۔
    {قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَائُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَائُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَائُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَائُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَي كُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ}
    [ سورۃ البقرۃ : ۲۶] (قرآنی آیتوں سے علاج ص: ۲۶)
    قرض کی ادائیگی کے لیے مذکورہ قرآنی آیت پڑھنے کی کوئی بھی دلیل کتاب وسنت کے اندر موجود نہیں۔
    ٭ قرض کی ادائیگی کے لیے مسنون دعا :
    ’’اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ‘‘
    دلیل : علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مکاتب غلام نے ان کے پاس آ کر کہا کہ میں اپنی مکاتبت کی رقم ادا نہیں کر پا رہا ہوں، آپ ہماری کچھ مدد فرما دیجیے تو انہوں نے کہا:کیا میں تم کو کچھ ایسے کلمے نہ سکھا دوں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سکھائے تھے؟ اگر تیرے پاس پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو تیری جانب سے اللہ اسے ادا فرما دے گا، انہوں نے کہا:کہو:’’اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ‘‘
    ۔ ’’اے اللہ! تو ہمیں حلال دے کر حرام سے کفایت کر دے، اور اپنے فضل (رزق، مال و دولت) سے نواز کر اپنے سوا کسی اور سے مانگنے سے بے نیاز کر دے‘‘۔
    [ سنن ترمذی :۳۵۶۳]
    ٭(۶) میاں بیوی کے آپسی اختلاف کو دور کرنے کی من گھڑٹ دعا:
    میاں بیوی میں اختلاف ہو، آپس میں محبت نہ ہوتو اس آیت کو ننانوے دفعہ کسی مٹھاس پر تین دن تک پڑھ کر دم کریں اور دونوں کھائیں ۔
    {وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ }
    [سورۃ الروم : ۲۱] ( قرآنی آیتوں سے علاج ص:۴۳)
    میاں بیوی کے درمیان اختلاف دور کرنے سے متعلق مذکورہ آیت کریمہ کو بطور دعا پڑھنے کی کوئی دلیل کتاب وسنت کے اندر موجود نہیں نہ ہی کوئی دعائیہ جملہ ہی مذکورہ آیت کریمہ میں موجودہے ۔
    ٭ میاں بیوی کے آپسی اختلاف کو دور کرنے کے لیے قرآنی دعا۔ :
    {رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا}
    ’’اے ہمارے پروردگار ! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا‘‘۔
    [سورۃ الفرقان : ۷۴]
    ٭ (۷) اولادکے حصول کے لیے من گھڑت دعا:
    جو اولاد سے نا امید ہو وہ اکتالیس ۴۱ دن تک تین سو ۳۰۰ دفعہ کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر آدھا خاوند اورآدھا بیوی کھائے۔
    {وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَاء ُ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ}
    [سورۃ المائدہ : ۱۷]( قرآنی آیتوں سے علاج ص: ۱۷)
    ٭ اولاد کے حصول کے لیے قرآنی دعا:
    ۱۔ {رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ }
    ’’اے میرے رب مجھے نیک بخت اولاد نصیب فرما‘‘۔
    [سورۃ الصافات: ۱۰۰]
    ۲{رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَائِ}
    ’’اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطافرما بیشک تو دعا کا سننے والا ہے‘‘۔
    [آل عمران : ۳۸]
    ۳۔ {رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}
    ’’اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ تو سب سے بہتر وارث ہے ‘‘۔
    [ سورۃ الانبیاء :۸۹]
    ٭ (۸) ر نج و غم دور کرنے کی من گھڑت دعا:
    رنج و غم دور کرنے کے لیے کثرت سے ان آیتوں کو پڑھیں ۔
    ۱۔ {وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ }’’
    اور اسی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں ٹھہرا ہوا ہے اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے‘‘
    [ سورۃ الانعام :۱۳]
    ۲۔ إِنَّ اللّٰهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا }
    ’’بے شک اللہ ہی آسمانوں کو اور زمین کو تھامے رکھتا ہے، اس سے کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹیں اور یقینا اگر وہ ہٹ جائیں تو اس کے بعد کوئی ان دونوں کو نہیں تھامے گا، بے شک وہ ہمیشہ سے نہایت بردبار، بے حد بخشنے والا ہے‘‘
    [سورۃ فاطر:۴۱](قرآنی دعائیں ص:۵۶)
    ٭ رنج وغم دور کرنے کی چند مستند و مسنون دعائیں ۔
    ۱۔ {لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ }
    ’’الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ظالموں میں سے ہوں‘‘۔
    [سورۃ الانبیاء : ۸۷]
    دليل : عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:’’دَعْوَةُ ذِي النُّونِ إِذْ دَعَا وَهُوَ فِي بَطْنِ الحُوتِ:لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ، فَإِنَّهُ لَمْ يَدْعُ بِهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ فِي شَيْئٍ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ اللّٰهُ لَهُ‘‘۔
    سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’ذوالنون (یونس علیہ السلام)کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی:’’لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ‘‘ ’’تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو پاک ہے، میں ہی ظالم (خطاکار) ہوں‘‘، کیونکہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا‘‘۔
    ۲۔ ’’إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَي اللّٰهِ ‘‘
    ۔’’میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج کی فریاد اللہ ہی سے کررہاہوں‘‘۔
    [سورہ یوسف : ۸۶]
    ۳۔ ’’اَللّٰهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، ابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ اَمَتِكَ،نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، اَسْاَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، اَوْ عَلَّمْتَهُ اَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، اَوْ اَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، اَوِ اسْتَاْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، اَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيْعَ قَلْبِيْ وَنُورَ صَدْرِي، وَجِلَائَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي‘‘۔
    ’’اے اللہ میں یقینا تیرابندہ ہوںاور تیرے بندے کا بیٹا ہوں اور تیری بندی کا بیٹاہوں ، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے ، مجھ پر تیرا حکم جاری و نافذہے ، میرے بارے میں تیرا فیصلہ عدل وانصاف پر مبنی ہے ، میں تجھ سے تیرے ہر اس نام کے واسطے سے سوال کرتاہوںجوتونے خودرکھاہے یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایاہے یا اپنی کتاب میں نازل فرمایا ہے ، یا اسے تونے علم غیب میںاپنے پاس محفوظ رکھا ہے ، تو قرآن مجید کو میرے دل کی بہار ، میرے سینے کا نور، میرے غموں کا علاج اور میری پریشانیوں کو دور کرنے کا ذریعہ بنادے‘‘۔
    [مسند احمد :۷۱۲،،ابن حبان :۲۳۷۲، الطبرانی:۱۰۳۵۲]
    علامہ البانی رحمہ اللہ نے مذکورہ روایت کو صحیح کہا ہے۔[الصحیحۃ:۱۹۹]
    ٭(۹) کسی بڑی مصیبت آنے یا کسی محبوب چیز کے گم ہوجانے سے متعلق من گھڑت دعائیں :
    ۱۔ کوئی چیز گم ہوگئی ہو تو یاحفیظ ( اے نگراں ) ایک سو انیس دفعہ پڑھ کر اس آیت کو بھی ۱۱۹ دفعہ پڑھیں :
     ۳. ’’اَللّٰهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، ابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ اَمَتِكَ،نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، اَسْاَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، اَوْ عَلَّمْتَهُ اَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، اَوْ اَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، اَوِ اسْتَاْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، اَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيْعَ قَلْبِيْ وَنُورَ صَدْرِي، وَجِلَائَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي‘‘.
    ’’اے میرے چھوٹے بیٹے!بے شک کوئی چیز اگر رائی کے دانے کے وزن کی ہو ، پس کسی چٹان میں ہو، یا آسمانوں میں، یا زمین میں تو اسے اللہ لے آئے گا ، بلاشبہ اللہ بڑا باریک بین، پوری خبر رکھنے والا ہے‘‘
    [ سورۃ لقمان :۱۶]
    ۲۔ گمشدہ اور بھاگے ہوئے شخص کی واپسی کے لیے دورکعت نفل پڑھ کر اس آیت کو ۱۱۹ دفعہ پڑھیں ، پھر اس کی واپسی کے لیے دعا کریں ، یہ عمل ۴۰ دن تک جاری رکھیں ۔
    {إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَي مَعَادٍ}
    ’’بیشک جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے ، وہ آپ کو دوبارہ پہلی جگہ لانے والا ہے‘ ‘۔
    [ سورۃ القصص:۸۵]( قرآنی آیتوں سے علاج ص: ۶۰۔۶۱)
    کسی چیز کے گم ہونے یا کسی شخص کے غائب ہونے پر مذکورہ بالا دونوں آیتوں کا ورد اور ان کی تلاوت قرآن وسنت سے ثابت نہیں ۔
    ٭ کسی محبوب چیز کے گم ہوجانے یا کسی بھاگے ہوئے شخص کی واپسی سے متعلق مسنون و مستند دعائیں ۔
    ۱۔ اگر کوئی مصیبت لا حق ہوجائے ، یا کوئی محبوب ترین چیز کھو جائے ،یا کسی کا انتقال ہوجائے تو درج ذیل دعائیں پڑھیں ۔
    {إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون}
    ’’بے شک ہم اللہ کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں‘‘
    [ سورۃ البقرۃ : ۱۵۶]
    ۲۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺسے سنا تھا فرماتے تھے:’’کوئی مسلمان ایسا نہیں کہ اس کو مصیبت پہنچے اور وہ یہ کہے: ’’إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ أَخْلَفَ اللَّهُ لَهُ خَيْرًا مِنْهَا‘‘ ’’جو اللہ نے حکم کیا ہے کہ سب اللہ کا مال ہیں اور ہم سب اسی کی طرف جانے والے ہیں ۔ یا اللہ ! مجھے اس مصیبت کا ثواب دے اور اس کے بدلہ میں اس سے اچھی عنایت فرما مگر اللہ تعالیٰ اس سے بہتر چیز اس کو دیتا ہے ‘‘سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ابوسلمہ(یعنی ان کے شوہر)انتقال کرگئے تو میں نے کہا: اب ان سے بہتر کون ہوگا؟ اس لئے کہ ان کا پہلا گھر تھا جس نے رسول اللہ ﷺ کی طرف ہجرت کی تھی ۔پھر میں نے یہی دعا پڑھی:’’إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ أَخْلَفَ اللَّهُ لَهُ خَيْرًا مِنْهَا‘‘ تو اللہ تعالیٰ نے مجھے سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے بدلے رسول اللہ ﷺ کو شوہر بنا دیا۔ [ صحیح مسلم :۹۱۸]
    نوٹ : اگر مذکورہ مسنون دعا کسی محبوب چیز کے چھن جانے پر یقین کے ساتھ پڑھی جائے تو اس دعا کی برکت سے اگر اللہ نے چاہا تو اُس نے جس نعمت سے محروم کیا ہے وہ اس سے بھی اچھی نعمت عطافرمادے گا۔
    الحمد للہ، اللہ کے فضل سے۹ من گھڑت ومسنون دعائوں کی پہچان سے متعلق یہ مضمون مکمل ہوا، وبنعمتہ تتم الصالحات ۔

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings