Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • (اُن ثقہ رواۃ کا تذکرہ جن کی توثیق امام دار قطنی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’الضعفاء‘‘ میں کی ہے)(قسط خامس)

    ٭ (راوی نمبر :۱۶) زید بن واقد القرشی الشامی رحمہ اللہ
    نام ونسب: ابو عمر زید بن واقد القرشی الشامی الدمشقی رحمہ اللہ اساتذہ: آپ کے چند اساتذہ کے نام درج ذیل ہیں:
    (۱)امام مکحول الشامی رحمہ اللہ(۲)امام سعید بن عبد العزیز الدمشقی رحمہ اللہ (۳)امام حسن بن یسار البصری رحمہ اللہ
    تلامذہ: آپ کے چند شاگردوں کے نام درج ذیل ہیں:
    (۱) ا مام ولید بن مسلم الدمشقی رحمہ اللہ (۲)امام بقیہ بن ولید الحمصی رحمہ اللہ(۳)امام یحییٰ بن حمزہ الدمشقی رحمہ اللہ
    امام دارقطنی رحمہ اللہ موصوف کے بیٹے عبد الخالق بن زید الدمشقی کے ترجمے میں فرماتے ہیں:’’وابوہ ثقۃ‘‘’’عبد الخالق کے والد زید بن واقد ثقہ ہیں‘‘[الضعفاء والمتروکون بتحقیق موفق بن عبد اللہ: ص:۲۸۶، ت:۳۵۸]
    راقم کہتا ہے کہ زید بن واقد القرشی رحمہ اللہ کا ترجمہ ’’الکمال للمقدسی‘‘ اور’’ تہذیب الکمال للمزی‘‘ میں موجود ہے۔ امام مقدسی رحمہ اللہ نے امام دارقطنی رحمہ اللہ کی توثیق کا ذکر نہیں کیا ہے لیکن امام مزی رحمہ اللہ نے امام دارقطنی رحمہ اللہ کی توثیق کا ذکر کیا ہے۔ الحمد للہ
    آپ رحمہ اللہ صحیح بخاری، سنن ابو داود اور سنن نسائی وغیرہ کے راوی ہیں ۔دیکھیں :
    [الکمال للمقدسی بتحقیق شادی:۵؍۸۳، ت:۲۷۵۴،وتہذیب الکمال للمزی بتحقیق بشار:۱۰؍۱۰۸، ت:۲۱۳۰]
    زید بن واقد القرشی رحمہ اللہ کی بابت چند ائمہ کرام کے اقوال :
    ۱۔ امام ابو زکریا یحییٰ بن معین البغدادی رحمہ اللہ (المتوفی۲۳۳ھ)’’ثِقَۃ‘‘’’آپ ثقہ ہیں‘‘
    [تاریخ ابن معین (روایۃ الدارمی) بتحقیق احمد محمد : ص:۱۱۲، ت:۳۴۱]
    ۲۔ امام ابو حاتم محمد بن حبان البستی ،المعروف بابن حبان رحمہ اللہ (المتوفی۳۵۴ھ) ’’من متقنی اہل الشام، وکان شیخا صالحا‘‘ ’’آپ اہل شام کے متقن لوگوں میں سے تھے اور نیک شیخ تھے‘‘
    [مشاہیر علماء الامصار بتحقیق مرزوق علی إبراہیم :ص:۲۸۵، ت:۱۴۲۰]
    ۳۔ امام شمس الدین محمد بن احمد الذہبی رحمہ اللہ (المتوفی۷۴۸ھ) ’’من کبار اصحاب مکحول، ثقۃ‘‘’’امام مکحول کے کبار اصحاب میں سے تھے اور ثقہ تھے‘‘
    [الکاشف بتحقیق محمد عوامۃ:۱؍۴۱۹، ت:۱۷۵۷]
    مزید اقوال کے لیے دیکھیں :
    [تہذیب الکمال للمزی بتحقیق بشار:۱۰؍۱۰۸ ، ت:۲۱۳۰]
    (راوی نمبر:۱۷) عیسیٰ بن میمون المکی رحمہ اللہ
    نام ونسب: ابو موسیٰ عیسیٰ بن میمون الجرشی المکی رحمہ اللہ اساتذہ: آپ کے چند اساتذہ کے نام درج ذیل ہیں :
    (۱) عبد اللہ بن یسار المکی رحمہ اللہ (۲) امام مجاہد بن جبر المکی رحمہ اللہ (۳) قیس بن سعد المکی رحمہ اللہ
    تلامذہ : آپ کے چند شاگردوں کے نام درج ذیل ہیں :
    (۱)امام سفیان بن سعید البصری رحمہ اللہ(۲)امام سفیان بن عیینہ المکی رحمہ اللہ (۳)امام ضحاک بن مخلد البصری رحمہ اللہ
    امام دارقطنی رحمہ اللہ عیسی بن میمون مدنی کے ترجمے میں فرماتے ہیں:’’فاما عیسی بن میمون المکی فہو ثقۃ، یعرف بابن دایہ‘‘’’رہی بات عیسیٰ بن میمون المکی رحمہ اللہ کی تو وہ ثقہ ہیں ، ابن دایہ کے نام سے معروف ہیں‘‘
    [الضعفاء والمتروکون بتحقیق موفق بن عبد اللہ: ص:۳۱۶، ت:۴۱۴]
    راقم کہتا ہے کہ عیسی بن میمون المکی رحمہ اللہ کا ترجمہ ’’تہذیب الکمال للمزی‘‘ میں موجود ہے لیکن امام مزی رحمہ اللہ نے امام دارقطنی رحمہ اللہ کی توثیق کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ہاں!امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے امام دارقطنی رحمہ اللہ کی توثیق کا ذکر کیا ہے۔ الحمد للہ
    آپ رحمہ اللہ مسند ابو داؤد الطیالسی، السنہ للمروزی اور الناسخ والمنسوخ لابی داؤد وغیرہ کے راوی ہیں ۔
    دیکھیں :
    [تہذیب الکمال للمزی بتحقیق بشار:۲۳؍۴۶، ت:۴۶۶۶،و مسند ابی داؤد الطیالسی بتحقیق محمد الترکی :۳؍۲۷۵، ح:۱۸۰۸،و السنۃ للمروزی بتحقیق سالم احمد السلفی : ص:۹۳، ح:۳۳۶]
    عیسیٰ بن میمون المکی رحمہ اللہ کی بابت چند ائمہ کرام کے اقوال :
    ۱۔ امام ابو زکریا یحییٰ بن معین البغدادی رحمہ اللہ (المتوفی۲۳۳ھ) ’’لَیْسَ بِہِ بَاْس‘‘’’آپ میں کوئی حرج نہیں ہے‘‘[تاریخ ابن معین (روایۃ الدوری) بتحقیق احمد محمد:۴؍۱۸۱، ت:۳۸۳۲]
    ۲۔اما م ابو حاتم محمدبن ادریس الرازی رحمہ اللہ(المتوفی۲۷۷ھ) ’’ہو ثقۃ‘‘’’آپ ثقہ ہیں‘‘[الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم بتحقیق المعلمی:۶؍۲۸۸، ت:۱۵۹۶]
    ۳ ۔ امام حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ (المتوفی۸۵۲ھ) ’’ثقۃ‘‘’’آپ ثقہ ہیں‘‘
    [تقریب التہذیب بتحقیق محمد عوامۃ ،ص:۴۴۱، ت:۵۳۳۴]
    مزید اقوال کے لیے دیکھیں :
    [تہذیب الکمال للمزی بتحقیق بشار عواد:۲۳؍۴۶، ت:۴۶۶۶]
    جاری……ان شاء اللہ

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings