Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • شریعت میں مہر کی کوئ مقدار متعین نہیں ہے

    عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه:’’أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رأى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: مَا هَذا؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ ‌نوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: بَارَكَ اللهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ”.( مُتَّفَقٌ علَيْهِ).
    تخریج:
    [أخرجه: الشافعي في’’مسنده‘‘ بتحقيقي (۱۱۱۵)، وأحمد:۲۲۷/۳، والبخاري۲۷/۲ (۵۱۵۵)، ومسلم:۱۴۴/۴ (۱۴۲۷) (۷۹)، وأبو داؤد (۲۱۰۹)، وابن ماجۃ (۱۹۰۷)، والترمذي (۱۰۹۴)، والنسائي۱۲۸/۶، والبيھقي۲۳۶/۷.(بلوغ المرام من أدلة الأحكام ت الفحل (ص:۳۹۸)
    ترجمہ:
    انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عورت سے ایک گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے، دعوت ولیمہ کر وخواہ ایک بکری ہی کی ہو۔
    راوی کا تعارف :
    (۱)عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اکابرہ صحابہ میں سے ہیں ۔
    (۲) عشرۂ مبشرہ بالجنہ میں سے ایک ہیں ۔
    (۳) ان چھ لوگوں میں سے ہیںجن کا انتخاب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خلافت کے لیے کیاتھا ۔
    (۴) سابقین اولین میں سے بھی ہیں ۔
    فوائد :
    (۱) اس حدیث کو امام بخاری نے صحیح میں دس سے زائد جگہوں پر ذکر کرکےمتعدد مسائل کا استنباط کیا ہے۔
    (۲)شادی کے بعد حسب استطاعت ولیمہ کرنا مسنون ہے،اور ولیمہ شوہر کو کرنا ہے نہ کہ بیوی یا اس کے گھر والوں کو ۔
    اسی طرح قاضی عیاض نے اس بات پر اجماع نقل کیا ہے کہ ولیمہ کی کوئی مقدار متعین نہیں ہے ،انسان بقدر استطاعت جو بھی چیز ولیمہ کے طور پر لوگوں کو کھلادے جائز ہے ، اللہ کے رسول نے صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد پنیر ،گھی اور کھجو رکا ولیمہ کیا ، زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کے بعد آ پ ﷺ نے روٹی اور گوشت کا ولیمہ کیا،بظاہر یہی بات درست معلوم ہوتی ہے کہ ولیمہ آدمی اپنے عرف کا اعتبار کرکے کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔[منحة العلام في شرح بلوغ المرام:۴۱۱/۷]
    (۳)افضل یہی ہے کہ نکاح یا شادی کے وقت ہی حق مہر ادا کر دیا جائے۔
    (۴) اپنے قبیلے میں اور قبیلے سے باہر دونوں طرح شادی کرنا بالکل صحیح اور جائز ہے۔
    (۵) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اسلام میں مروجہ بارات کا کوئی تصور نہیں ہے، وگرنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ صحابہ اپنی محبوب ترین شخصیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کو بارات کے ساتھ لے کر نہ جاتے۔
    (۶)عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو یہ خوشبو بیوی کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے لگی تھی، انہوں نے قصداً نہ لگائی تھی۔ اسی لیے اس پر زیادہ توجہ بھی نہیں دی گئی۔
    (۷)’’صفرۃ‘‘ یہ ایک رنگ دار خوشبو تھی جسے عورتیں استعمال کرتی تھیں۔ رنگ دار خوشبو مردوں کے لیے جائز نہیں، اس لیے نبی ﷺنے ان سے پوچھا۔
    (۸) النواۃ: یہ سونے کو وزن کرنے کاایک پیمانہ ہے جو اہل عرب کے یہاں مستعمل تھا،نواۃ سے کھجور کی گٹھلی مراد لینا درست نہیں ہے ، اس میں عمومی بات یہ کہی جاتی ہے کہ یہ پانچ درہم کا ہوتا ہے ۔[منحة العلام في شرح بلوغ المرام:۴۰۹/۷]
    (۹) کسی میں غلطی دیکھ کر فوراً سختی کرنا درست نہیں بلکہ غلطی کرنے والے سے اس کی وجہ دریافت کرنی چاہیے تاکہ اسے اتنی ہی تنبیہ کی جائے جتنی ضروری ہے۔
    (۱۰) مہر زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور کم بھی، اس میں کوئی مقدار ثابت نہیں ہے۔ فریقین جس پر اتفاق کرلیں اور راضی ہو جائیں وہی صحیح ہے ۔ تاہم اس میں بہت زیادہ اسراف نہیں کرنا چاہیے ۔
    (۱۱)شادی کرنے والے کو ان کلمات”بَارَكَ اللهُ لَكَ”کے ذریعہ برکت کی دعا دینا مسنون ہے ۔ دوسرے صیغہ بھی وارد ہیں جیسے : ’’بارك الله لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير‘‘.
    ظ ظ ظ
    ظ

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings