Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • تیرہ رکعات وتر سے متعلق ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ضعیف حدیث

    امام ترمذی رحمہ اللہ (المتوفی:۲۷۹)نے کہا:
    حدثنا هناد قال: حدثنا أبو معاوية، عن الأعمش، عن عمرو بن مرة، عن يحيي بن الجزار، عن أم سلمة، قالت:’’ كان النبى ﷺ يوتر بثلاث عشرة، فلما كبر وضعف أوتر بسبع ‘‘۔
    ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:’’ نبی اکرم ﷺ وتر تیرہ رکعت پڑھتے تھے لیکن جب آپ عمر رسیدہ اور کمزور ہو گئے تو سات رکعت پڑھنے لگے‘‘۔
    [سنن الترمذی ت شاکر:۲؍۳۱۹،رقم ۴۵۷واسنادہ ضعیف]
    اس کی سند ضعیف ہے۔ سلیمان الاعمش نے یہاں عن سے روایت کیا ہے اور یہ تیسرے درجے کے مدلس ہیں، دیکھئے:[النکت علی کتاب ابن الصلاح لابن حجر:۲؍۶۴۰]
    اس سلسلے میں مزید تفصیل کے لیے دیکھئے: (یزیدبن معاویہ پر الزامات کا تحقیقی جائزہ: ص:۳۹۳ تا۳۹۵)
    اس ضعف کے ساتھ عمرو بن مرۃ اضطراب کے بھی شکار ہوئے ہیں، چنانچہ یہاں انہوں نے یہ روایت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کی ہے جبکہ کبھی انہوں نے یہی روایت أم الدرداء رضی االلہ عنہ کے حوالے سے بیان کی ہے ،دیکھئے : [شرح معانی الآثار، ت النجار:۱؍۲۹۱]
    اس کی سند بھی اعمش کے عنعنہ کے سبب ضعیف ہے۔
    مزید یہ کہ عمارۃ بن عمیر نے ان کی مخالفت کی ہے اور اسے اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کیا ہے [سنن النسائی:۳؍۲۳۸]
    امام نسائی رحمہ اللہ (المتوفی۳۰۳) نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:
    ’’خالفه عمارة بن عمير فرواه عن يحيي بن الجزار عن عائشة ‘‘۔
    ’’عمارۃ بن عمیر نے عمر بن مرۃ کی مخالفت کی ہے اور اس حدیث کو اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کی ہے‘‘۔
    [سنن النسائی:۳؍۲۳۷]
    اس روایت میں تیرہ رکعات کی بات نہیں ہے ، تاہم یہ روایت بھی اعمش کے عنعنہ کے سبب ضعیف ہی ہے۔
    اور سب سے اہم بات یہ کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ابوسلمہ نے یہ حدیث اس طرح بیان کی ہے:
    امام نسائی رحمہ اللہ (المتوفی۳۰۳) نے کہا:
    أخبرني إبراهيم بن يعقوب قال حدثنا عثمان وهو بن عمر قال أنبأ إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي سلمة عن أم سلمة قالت :’’ كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه و سلم يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة ثماني ركعات ويوتر بثلاث ويركع ركعتي الفجر‘‘۔
    ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ:’’ اللہ کے رسول ﷺ رات میں تیرہ رکعات پڑھتے تھے ، آٹھ رکعات پڑھتے ، پھر تین رکعات وتر پڑھتے ، اس کے بعد فجر کی دو رکعات پڑھتے‘‘۔
    [سنن النسائی الکبریٰ:۱؍۱۶۰رقم۳۹۴]
    اس روایت میں یہ صراحت آگئی ہے ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فجر کی دو رکعات کو شمار کرنے کے ساتھ مجموعی تعداد تیرہ رکعات بتلائی ہے۔اس کی سند بھی ابو اسحاق السبیعی کے عنعنہ کے سبب ضعیف ہے لیکن بعینہٖ اسی بات کو اماں عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے۔[صحیح البخاری:۲؍۵۱،رقم:۱۱۴۰]
    اس لیے اگر اس شاہد کے سبب اس حدیث کی تصحیح کی جائے تو نتیجہ یہی نکلے گا کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فجر کی دو رکعات شامل کرتے ہوئے رات کی مجموعی تعداد تیرہ رکعات بتلائی ہے۔

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings