Vbet Online Cassino Brasil

O Vbet Brasil é um dos sites de apostas mais procurados da América do Sul. Totalmente hospedado pelo respeitado arcoirisdh.com, o Vbet Brasil se dedica a fornecer aos seus membros experiências de jogo seguras e protegidas. A Vbet Brasil apresenta algumas das melhores e mais recentes máquinas caça-níqueis e jogos de mesa para os jogadores, dando-lhes a oportunidade de experimentar uma atmosfera de cassino da vida real em sua própria casa. A Vbet Brasil também vem com um forte sistema de bônus, permitindo aos jogadores desbloquear bônus e recompensas especiais que podem ser usados para ganhos em potencial. Em suma, a Vbet Brasil tem muito a oferecer a quem procura ação emocionante em um cassino online!

  • نقش ونگار والے کپڑے میں نماز ادا کرنا اور دوران نماز اس پرنظر کاپڑنا

    عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ، فَنَظَرَ إِلَى أَعْلَامِهَا نَظْرَةً، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:” اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَائْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ أَبِي جَهْمٍ فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آنِفًا عَنْ صَلَاتِي”، وَقَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ: عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عَلَمِهَا وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ فَأَخَافُ أَنْ تَفْتِنَنِي.
    ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ایک چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش و نگار تھے۔ آپ ﷺ نے انہیں ایک مرتبہ دیکھا۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کہ میری یہ چادر ابوجہم (عامر بن حذیفہ) کے پاس لے جاؤ اور ان کی انبجانیہ والی چادر لے آؤ، کیونکہ اس چادر نے ابھی نماز سے مجھ کو غافل کر دیا۔ اور ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے روایت کی، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں نماز میں اس کے نقش و نگار دیکھ رہا تھا، پس میں ڈرا کہ کہیں یہ مجھے غافل نہ کر دے۔
    [صحيح البخاري: 373]
    راوی کاتعارف :(۱)نام عائشہ اورکنیت ام عبد اللہ ہے۔
    (۲)ان کی والدہ کا نام ام رومان بنت عامر بن عویمر ہے۔
    (۳)خواتین میں جو تفقہ فی الدین اماں عائشہ کو حاصل تھا وہ کسی اور کو نہیں حاصل تھا۔
    (۴)صحابیات میں سب سے زیادہ انہی سے حدیثیں مروی ہیں۔
    (۵)کئی سارے صحابہ اور تابعین نے ان سےحدیثیں روایت کی ہیں ۔
    (۶)عرب کے جنگوں اور اشعار عرب کے تعلق سے اچھی خاصی جانکاری ان کے پاس تھی۔
    (۷)مدینہ میں رمضان المبارک میں سنہ 57ھ میں ان کا انتقال ہوا ۔
    (۸)ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور بقیع الغرقد میں انہیں دفن کیا گیا ۔
    (۹)2210حدیثیں ان سے مروی ہیں ۔جن میں174حدیثیں متفق علیہ ہیں ۔54حدیثیں صحیح بخاری میںاور68حدیثیں صحیح مسلم میں ہیں ۔مستفاد: [مرعاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:1/ 167-168]
    (۱۰)ان کے بے شمار فضائل ومناقب کتب احادیث میں موجود ہیں ۔مثلاً:
    عَنْ عَائِشَةَ رضي الله عنھا،أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لَهَا: ‌أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ،أَرَى أَنَّكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ، وَيَقُولُ: هَذِهِ امْرَأَتُكَ، فَاكْشِفْ عَنْھَا، فَإِذَا هِيَ أَنْتِ، فَأَقُولُ: إِنْ يَكُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللهِ يُمْضِهِ.
    [صحيح البخاري:3895]
    عائشہ رضی اللہ عنہا سےروایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا: ”تم مجھے دو مرتبہ خواب میں دکھائی گئی ہو۔ میں نے دیکھا کہ تم ایک ریشمی کپڑے میں لپٹی ہوئی ہو اور کہا جا رہا ہے کہ یہ آپ کی بیوی ہیں ان کا چہرہ کھولئے۔ میں نے چہرہ کھول کر دیکھا تو تم تھیں۔ میں نے سوچا کہ اگر یہ خواب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے تو وہ خود اس کو پورا فرمائے گا‘‘۔
    قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: إِنَّ عَائِشَةَ رضي الله عنها قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَوْمًا:’’يَا ‌عَائِشَ، هَذَا جِبْرِيلُ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ فَقُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، تَرَى مَا لَا أَرَى. تُرِيدُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم‘‘.
    [صحيح البخاري:3768]
    ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے ایک دن فرمایا: ”اے عائش یہ جبرائیل علیہ السلام تشریف فرما ہیں اور تمہیں سلام کہتے ہیں“ میں نے اس پر جواب دیا وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، آپ وہ چیز ملاحظہ فرماتے ہیں جو مجھ کو نظر نہیں آتی (آپ کی مراد نبی کریم ﷺ سے تھی)۔
    فوائد:
    (۱) منقش کپڑا پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے متعلق عنوان میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن جو روایت پیش کی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز ہو جائے گی، کیونکہ نماز کے لیے تو کپڑے کا ساتر اورطاہر ہونا ضروری ہے جو اس صورت میں بھی حاصل ہے، لیکن اگر نمازی یہ خیال کرے کہ ایسا کپڑا اس کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتا ہے تو اس سے احتراز کرنا چاہیے۔
    چنانچہ حدیث میں اس بات کی صراحت ہے کہ نماز کی حالت میں رسول اللہ ﷺکی ایک نظر کپڑے کے نقش و نگار پر پڑی تو آپ نے نماز کو تو جاری رکھا نہ اسے ختم کیا اور نہ پڑھنے کے بعد اس کا اعادہ فرمایا۔
    امام بخاری رحمہ اللہ کا مدعا ثابت ہو گیا کہ اس قسم کے کپڑے میں نماز ہو جاتی ہے، لیکن اگر اس کے استعمال میں فتنے کا سامان مہیا ہو تو سادہ کپڑا استعمال کرنا اولیٰ ہے۔
    اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو اشیاء بھی نماز کے دوران نمازی کے خشوع میں خلل انداز ہوں ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔
    منقش جائے نماز کا حکم بھی یہی ہے۔
    (۲) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ معمولی درجے کا فکری اشتعال مانع صلاۃ نہیں اور اس بات پر سب کا اتفاق ہے۔
    نیز اگر نماز میں نماز سے باہر کی کسی چیز کا خیال آجائے تو نماز درست ہے، بعض سلف سے جو منقول ہے کہ اس سے نماز کی صحت پر اثر پڑے گا وہ معتبرنہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز میں خشوع اور دل کا پوری طرح متوجہ ہونا مطلوب ہے لہٰذا نمازی کو چاہیے کہ حتی الامکان اپنے قصد وارادے سے نماز کے دوران دوسرے خیالات نہ آنے دے اور اگر خود بخود آجائیں تو ان کی طرف توجہ نہ دے۔[عمدة القاري: 314/3]
    (۳) یہ منقش چادر ابوجہم رضی اللہ عنہ ہی نے بطور تحفہ بھیجی تھی چونکہ تحفے کی واپسی سے ان کی دل شکنی کا خطرہ تھا، لہٰذا تحفے کا تبادلہ کر لیا۔
    (۴)انبجانی بغیر دھاریوں کے سادہ چادر ہوتی تھی۔ انبجان علاقہ تھا جہاں وہ چادریں بنتی تھیں۔
    (۵) مرد کے لیے نقش و نگار والا کپڑا پہننا جائز ہے بشرطیکہ وہ اس قسم کا نہ ہو جسے زنانہ کپڑا قرار دیا جاتا ہو۔
    (۶) مسجد کی دیواروں کو طرح طرح سے مزین کرنا بھی درست نہیں، اس سے بھی نمازی کی توجہ نمار سے ہٹ جاتی ہے۔
    (۷) کسی کا تحفہ واپس کرنا پڑے تو واپس کرتے وقت عذر واضح کر دینا چاہیے۔
    نوٹ: یہ ساری باتیں آن لائن ویب سائٹ موسوعہ القرآن والحدیث سے لی گئی ہیں ۔
    عَنْ عَمْرو بْن الْعاصِ رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَهُ على جَيْشِ ذاتِ السَّلَاسِلِ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قالَ: عائِشَةُ. فَقُلْتُ: مِنَ الرِّجالِ؟ فَقالَ:أَبُوها. قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قالَ: ثُمَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَعَدَّ رِجالًا.
    عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں غزوہ ٔذات السلاسل کے لیے بھیجا (عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ) پھر میں آپ ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے پوچھا کہ سب سے زیادہ محبت آپ کو کس سے ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا کہ عائشہ سے میں نے پوچھا، اور مردوں میں؟ فرمایا کہ اس کے باپ سے۔ میں نے پوچھا، اس کے بعد؟ فرمایا کہ عمر بن خطاب سے۔ اس طرح آپ ﷺنے کئی آدمیوں کے نام لیے۔
    [صحيح بخاري: 3662]

نیا شمارہ

مصنفین

Website Design By: Decode Wings